سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 339 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 339

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 307 آپ کے اجتماع کا عنوان خدمت خلق ہونا چاہیے مکرم صدر صاحب مجلس انصار الله دی نیدر لینڈز السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مجھے آپ کا خط موصول ہوا ہے جس میں مالی قربانی: ماڈل ولیج کے موضوع پر 26 سے 28 اگست 2022ء تک آپ کے نیشنل اجتماع کے انعقاد کے لئے راہنمائی کی درخواست کی گئی ہے۔ میں آپ کی نیشنل اجتماع کے انعقاد کی درخواست کو منظور کرتا ہوں، تاہم آپ کے اجتماع کا موضوع ” مالی قربانی: ماڈل ولیج مناسب نہیں ہے اور مالی قربانیوں کے وسیع تر معنوں کے اعتبار سے بہت محدود مو موضوع ہے۔ ایسے پراجیکٹس سے متعلق بہت سا کام Humanity First اور IAAAE کے ذریعہ ہو تا ہے۔ اس لئے آپ کے اجتماع کا عنوان ”خدمت خلق “ میں تبدیل ہونا چاہیے۔ جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا: مرا مقصود و مطلوب و تمنا خدمت خلق است دو مزید برآں، جیسا کہ گزارش کی گئی ہے، اس پر مسرت موقع پر مجلس انصار الله نیدر لینڈز کے ممبر ان کے لئے میرا پیغام یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت سے ہمارے لئے اسلام کی حقیقی تعلیمات کو زندہ کیا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے وضاحت فرمائی ہے کہ آپ کی آمد کا اہم اور بنیادی مقصد انسان کے اندر خلوص نیت پیدا کرنا ہے تا کہ وہ حقوق اللہ اور اس کی مخلوق کے حقوق کی ادائیگی کے لئے پوری کوشش کرے۔ ”خدمتِ خلق جو کہ بنی نوع انسان کے لئے ایک جامع روحانی اور جسمانی خدمت ہے ہمارے دین کا ایک بنیادی پہلو ہے۔ تمام مذاہب ، فرقے ، رنگ و نسل اور قومیت کے لوگوں کی خدمت کرنا جماعت اور مجلس انصار اللہ کے اولین مقاصد میں سے ہے۔ تمام ممبر ان کی یہ اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ ان خدمات میں حصہ لیں اور اس سلسلے میں ایک دوسرے کی مدد کریں۔ محبت، امن اور رحم کا مقدس پیغام، جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بنی نوع انسان کو دیا اور عمل کرنے کے لئے ہمارے لئے چھوڑا، ہمارے لئے ایک خوشگوار تبدیلی کا ذریعہ بن گیا ہے۔