سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 335 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 335

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 303 کوشش اور کرتے جاؤ کوشش اور اپنے ساتھ خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ کی تنظیمیں ہیں لجنہ کی تنظیمیں ہیں ان کو بھی توجہ دلائیں کہ وہ بھی اپنے خدام کو انصار کو لجنہ کو کہتی رہیں تو اس سے جب سارے مل کے کوشش کریں گے تو ایک consolidated کوشش جو ہو گی اس سے آپ کو نتائج اچھے بہتر ملیں گے۔ سیکرٹری صاحب تربیت کو ہدایت دیتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ آپ کو لوگوں کو بتانا چاہیے کہ اگر وہ احمدی مسلمان ہیں تو انہیں اپنے فرائض کو ادا کرنا چاہیے۔ صرف عہد بیعت کر لینا کافی نہیں ہے بلکہ آپ کو بنیادی اسلامی تعلیمات اور ارکان اسلام پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔“ 66 ( ملاقات نیشنل مجلس عاملہ ناروے 5 دسمبر 2021ء الفضل انٹر نیشنل 21 دسمبر 2021ء صفحہ 2-10)