سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 332
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 300 اس سے زیادہ انصار با قاعدگی کے ساتھ ورزش کریں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ اچھا۔ کتنے ممبر ان عاملہ ورزش کرتے ہیں انہوں نے بتایا کہ رپورٹس کے اعدادو شمار کے مطابق اکثر ممبران عاملہ ورزش کرتے ہیں۔ جن میں سے بعض سائیکل چلاتے ہیں جبکہ دوسرے دوڑ لگاتے ہیں۔ ایمان کو بڑھائیں۔ صحیح تربیت کریں ناظم اعلیٰ صاحب Great Lakes ریجن نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے سوال پوچھا کہ عمومی طور پر زعماء میں یہ تصور پایا جاتا ہے کہ جماعت کے 30 فیصد افراد کا جماعت کے ساتھ مضبوط تعلق ہوتا ہے جبکہ 70 فیصد کا تعلق بس پورا پورا ہوتا ہے۔ مجلس عاملہ اس تصور کو بدلنے میں کیا کردار ادا کر سکتی ہے ؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ اس کے لئے ایک مستقل کوشش درکار ہے۔ ہم زبر دستی تو نہیں کر سکتے۔ اس کا انحصار ان کے ایمان پر ہے۔ سیکرٹری تربیت کا یہ کام ہے کہ وہ ایمان کو بڑھائیں۔ صحیح تربیت کریں۔ پھر ہر سطح پر متعلقه ناظمین تربیت کو یہ کام کرنا چاہیے۔ یوں یہ ایک مجموعی کوشش ہے ہر ناظم تربیت قائد تربیت اور دیگر متعلقہ شعبہ کی۔ یہی ہے جو ہم کر سکتے ہیں۔ ہم ان کو مجبور نہیں کر سکتے۔ اس کا ان کے ایمان کے ساتھ تعلق ہے۔ اگر ایمان پختہ ہے ، اگر آپ کو یقین ہے کہ یہ وہ موعود جماعت ہے، جس کی بنیاد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ رکھی جانی تھی۔ جیسے ہی ان کو اس حقیقت کا احساس ہو جائے تو وہ خود بخود فعال ہو جائیں گے۔ اس لئے انہیں اس حقیقت کا احساس دلائیں۔“ ملاقات نیشنل عامله مجلس انصار اللہ امریکہ 4 دسمبر 2021ء الفضل انٹر نیشنل 24 دسمبر 2021ء صفحہ 2)