سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 271
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 239 ہر کام جو ہے دعا سے ہونا چاہیے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مجلس انصار اللہ کے جملہ اراکین کو قرآن کریم کی تعلیم عام کرنے کے حوالہ سے راہنمائی فرمائی نیز نماز باجماعت کی ادائیگی کے حوالہ سے 100 فیصد انصار کو نمازی بنانے کا ٹارگٹ عطا فرمایا۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اراکین مجلس انصار اللہ کو فعال رکھنے کے حوالہ سے فرمایا کہ ایسے انصار جن کے پاس سائیکل ہے وہ روزانہ سائیکل چلائیں۔ گاڑیاں اور دیگر سواریاں استعمال کرنے کی بجائے، یہ بہتر ہے کہ مجلس انصار اللہ کے جو ان انصار جو صف دوم کے ہیں، اپنے دفاتر تک جانے کے لئے سائیکل استعمال کریں اور اگر ممکن ہو تو ورزش کی غرض سے بعض دوسرے اوقات میں بھی سائیکل استعمال کریں۔ ایک ناصر نے سوال پوچھا کہ ہم اخلاقی لحاظ سے کیسے ترقی کر سکتے ہیں ؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے جو ہمیں طریقہ بتایا ہے کہ تمہارا، جو انسان کی پیدائش کا مقصد ہے وہ عبادت ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ کی عبادت اس کا حق ادا کرتے ہوئے کی جائے، پانچ وقت کی نمازیں ہیں، اگر پانچ وقت کی نمازیں ادا کی جائیں اور اس کا حق ادا کیا جائے، اللہ کے آگے روکے، جھک کے دعا کی جائے، سجدوں میں دعا کی جائے، اپنے گناہوں کی غلطیوں کی معافی مانگی جائے، اپنی نسل کی بہتری کے لئے دعا کی جائے اور اپنی روحانی ترقی کے لئے دعا کی جائے تو اللہ تعالیٰ کہتا ہے تم اپنے مقصد پیدائش کو پورا کرنے والے ہو۔ میں دعائیں قبول کرتا ہوں۔ تو ذاتی بہتری کے لئے یہی چیز ہے کہ اللہ تعالیٰ سے مانگو۔ ہمارا تو یہی مقصد ہے۔ ہر کام جو ہے دعا سے ہونا چاہیے اور یہی انسان کی پیدائش کا مقصد ہے۔ جب ایک انسان رسالہ الوصیت پڑھتا ہے تو اس کو احساس ہوتا ہے کہ مجھے کس معیار کا احمدی ہونا چاہیے ایک ناصر نے سوال کیا کہ حضور بعض احباب ایسے ہیں جن کو جب نظامِ وصیت میں