سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 267
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 235 ہے، کہ جو دیکھو ، اس کے بعد متعلقہ سیکرٹری سے کہے کہ اس پر عمل کرو۔ تو یہ اب آپ کی ذمہ داری ہے کہ کام کروائیں۔ سیکرٹریان کو تو میں نے کہہ دیا ہے کہ یہ کرو، وہ کرو، لیکن نگرانی کرنا تو آپ کا کام ہے۔ ان سے کام لینا اور کام کروانا آپ کا کام ہے۔ ان کے کام نہ کرنے سے آپ بری الذمہ نہیں ہو جاتے۔ واقف زندگی، چوبیس گھنٹے کا واقف زندگی ہے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ عاملہ میں جو مربیان ہیں، ان کے بارے میں تو میں نے بتایا ہے کہ وہ صحیح کام نہیں کر رہے اور انہی سے میں اندازہ لگالوں گا کہ ان کے جو اصل کام ہیں ، تعلیم و تربیت کے ، ان میں بھی کہیں نہ کہیں کمی ہوتی ہو گی۔ اس لئے جو جو کام کسی کے سپر د کیا ہے، اس کو دل لگا کر کرنا چاہیے۔ یہ نہیں کہ اگر ایک صدر خدام الاحمدیہ بن گیا ہے یا مہتمم تربیت بن گیا ہے یا کوئی اور بن گیا ہے، تو جماعتی کام نہیں کرنا۔ یا ایک جگہ کسی کمیٹی کا ممبر بن گیا تو دوسرا کام نہیں کرنا۔ واقف زندگی، چوبیس گھنٹے کا واقف زندگی ہے اور چوبیس گھنٹے اس کو کام کے لئے تیار رہنا چاہیے اور دوسروں سے بڑھ کر کام کرنا چاہیے اور اپنا نمونہ قائم کرنا چاہیے۔ یہ نصیحت ہے ، اس پر آپ سب عمل کریں۔“ ( ملاقات نیشنل عاملہ جماعت احمد یہ بیلجئم 26 26 ستمبر 2020ء الفضل انٹر نیشنل یکم جنوری 2021 )4( 2021ء صفحہ