سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 74 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 74

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 54 دستور اساسی کا مطالعہ کریں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے قائد عمومی کو ہدایت فرمائی کہ ہر ماہ مجلس انصار اللہ کے کام کی رپورٹ باقاعدگی سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں بھجوائیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے تمام قائدین کو ہدایت فرمائی کہ انصار اللہ کے کانسٹی ٹیوشن، دستور اساسی کا مطالعہ کریں اور ہر قائد اپنے شعبہ کے بارہ میں لائحہ عمل اور ہدایات پڑھے اور پھر اس کے مطابق اپنے اپنے شعبہ کو آر گنائز کریں اور پروگرام بنائیں اور کام کریں۔ قائد تعلیم کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ انصار کے مطالعہ کیلئے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی جو چھوٹی کتب ہیں وہ مقرر کریں اور باقاعدہ امتحان لیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ”سال میں کم از کم دو امتحان تو ہو سکتے ہیں “۔ انصار کی آمد اور چندوں کا بھی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے تفصیل سے جائزہ لیا اور ہدایت فرمائی کہ چندہ بڑھانے میں بہت گنجائش ہے۔ چندے مزید بڑھائے جا سکتے ہیں۔۔۔ موصیان کی تعداد بڑھائیں“۔ قائد ایثار کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ ”یہاں جو اولڈ پیپلز ہوم (Cold people's homes) ہیں جہاں بوڑھے لوگوں کو رکھا جاتا ہے وہاں ہمارے انصار جائیں۔ ان لوگوں سے ملیں۔ باتیں کریں ان کا حال دریافت کریں۔ پھول پھل وغیرہ لے کر جائیں۔ اس طرح ان سے ملنے اور باتیں کرنے سے آپ کو مقامی زبان بھی آئے گی اور آپ کچھ نہ کچھ زبان سیکھ لیں گے “۔ میٹنگ نیشنل عامله مجلس انصار الله جرمنی 5 ستمبر 2004 ء بحوالہ الفضل انٹر نیشنل یکم تا 7 اکتوبر 2004ء)