سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 492 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 492

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 472 تینوں ذیلی تنظیمیں براہ راست خلیفۃ المسیح کے ماتحت ہیں سب سے قبل حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے تھائی لینڈ کی عاملہ انصار اللہ کے ممبران سے دریافت فرمایا کہ کیا آپ کی ساری عاملہ نے انصار اللہ کا دستور اساسی پڑھ لیا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: آپ سب پڑھیں ، عاملہ کا ہر ممبر پڑھے، اگر اس کا تھائی زبان میں ترجمہ نہیں ہوا تو اس کا ترجمہ کریں۔ ہر قائد کو علم ہونا چاہیے کہ اُس کے سپر د جو شعبہ ہے ، اُس کی کیا ذمہ داریاں ہیں۔ کیا کام ہیں۔ ہر ایک اس کے مطابق اپنے پروگرام بنائے۔ ۔۔۔ فلپائن اور میانمار (برما) کے ممبران کو بھی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے یہی ہدایت فرمائی کہ آپ کی عاملہ کے ہر ممبر کو ، ہر قائد کو انصار اللہ کا دستور اساسی پڑھنا چاہیے۔ برما کو یہ بھی ہدایت فرمائی کہ اپنے دستور اساسی کا برمی زبان میں ترجمہ بھی کروائیں۔ ۔۔۔ انڈونیشیا، سنگاپور اور ۔۔۔ ملائیشیا کی مجالس عاملہ انصار اللہ کے قائدین سے بھی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دریافت فرمایا کہ کیا آپ سبھی نے اپنا دستور اساسی پڑھ لیا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا عاملہ کا ہر ممبر پڑھے ، عاملہ کے ہر ممبر کو اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ اس کی کیا ڈیوٹی ہے۔ ۔۔۔ صدر صاحب مجلس انصار اللہ سنگاپور کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: آپ لندن سے انصار اللہ کاconstitution منگوائیں اور ہر عاملہ ممبر اپنے شعبہ کے فرائض پڑھے اور اس کے مطابق ہر شعبہ اپنا plan بنائے اور آپ اپنے ہر قائد کو active کریں اور فعال بنائیں۔ ۔۔۔ صدر صاحب انصار الله ۔۔۔ ملائیشیا کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ آپ کے سب قائدین بھی کانسٹی ٹیوشن کو پڑھیں۔ اس میں ہر شعبہ کے لئے گائیڈ لائن ہے۔ ہر قائد کو علم ہونا چاہیے کہ اس کی ڈیوٹی کیا ہے۔ سب پڑھیں اور اس کے مطابق اپنے شعبہ کی پلاننگ کریں۔ ۔۔۔ ملائیشیا کے صدر مجلس انصار اللہ نے بتایا کہ ۔۔۔ ملائیشیا میں امسال صدر مجلس انصار اللہ کی دو سالہ ٹرم ختم ہو رہی ہے اور اس۔ ہو رہی ہے اور اس سال انتخاب ہے اور موجودہ صدر کی یہ تیسری ٹرم