سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 453
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 433 عہدیداران اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے کی کوشش کریں، نمازیں پڑھیں، مسجدیں آباد کریں، یہاں خطبات سننے کی طرف کافی توجہ ہے لیکن اس پر عمل بھی کریں، صرف یہ نہ کہیں کہ فلاں واقعہ بڑا اچھا لگا بلکہ اس پر عمل بھی کریں۔ اسی طرح اور بھی تربیتی پہلو ہیں اگر اُن سب کو مد نظر رکھیں تو 66 عہدیدار ہی انقلاب لانے والے بن جائیں گے ۔ “ میٹنگ نیشنل عاملہ، مبلغین، ریجنل و لو کل امراء و صدور ذیلی تنظیمات جرمنی مؤرخہ 15 دسمبر 2012ء بحوالہ الفضل انٹر نیشنل 15 فروری 2013ء)