سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 409 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 409

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 389 یورپ کے ماحول میں بہت سے والدین اپنی اولاد کے متعلق متفکر اور پریشان دکھائی دیتے ہیں کہ اولاد تو ہے لیکن نا فرمان ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مغربی معاشرہ میں روز مرہ کی زندگی بہت آسان اور سہولیات سے پر ہے۔ جو تربیت کا زمانہ ہوتا ہے اس وقت غفلت برتی جاتی ہے اور جب ہاتھ سے نکلنے لگتی ہے تو اس وقت بے بسی کی کیفیت ظاہر کرتے ہیں۔ مومن تو آسائش کے وقت بھی خدا تعالیٰ کی یاد اور اس کی نعمتوں کے شکر سے غافل نہیں ہوتے۔ اس لئے اپنی اولاد کی تربیت کی فکر کریں اور ان پر معاشرے کے غلط رنگ کبھی نہ چڑھنے دیں، انہیں تقویٰ کے رنگوں سے مزین کریں، انہیں نمازوں کا عادی بنائیں، روزانہ قرآن کریم کی تلاوت کرنے کی طرف توجہ دلاتے رہیں۔ ان کی نیکیوں اور دین کی خدمت کی باتیں آپ کے لئے فخر کا باعث ہونی چاہئیں۔ اگر آپ متقی اور دیندار اولاد چھوڑ جائیں تو یہی وہ متاع ہے جو آخرت میں بھی آپ کے کام آئے گی۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اقتباس جو ابھی آپ نے سنا ہے اس کو سامنے رکھ کر اپنی زندگیوں کا جائزہ لیں اور اپنی اصلاح اور اولاد کی نیک تربیت پر دھیان دیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق دے۔ آپ کے اجتماع کو ہر لحاظ سے کامیاب کرے اور تمام شاملین پر اس کے نیک اثرات مرتب فرمائے۔ آمین 66 ( پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس انصار الله جرمنی 2011ء بحوالہ ماہنامہ انصار اللہ نومبر 2011ء صفحہ 9-10)