سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 404 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 404

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 384 اگر آپ کے عہدیدار ہی مطالعہ کر لیں تو 70 فیصد انصار تو ویسے ہی ہو جائیں گے جو مطالعہ مکمل کرنے والے ہوں گے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے دریافت فرمانے پر قائد عمومی نے بتایا کہ ہماری مجالس کی تعداد 12 ہے اور انصار کی تعداد 214 ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا جب آپ کی رپورٹس میں با قاعدگی نہیں ہے، آپ کو اپنی مجالس کی طرف سے بھی رپورٹس با قاعدہ موصول نہیں ہوتیں تو پھر آپ نے کیا کرنا ہے۔ آپ کو تمام مجالس کی طرف سے رپورٹس آنی چاہئیں۔ مجالس کو یاد دہانی کروائیں۔ دس مجالس تو آپ کی اوسلو (Oslo) میں ہیں۔ جمعہ پڑھنے عہدیدار آتے ہیں جمعہ پر یاد کرواسکتے ہیں۔ مجالس کے دورے کر کے یاد کروا سکتے ہیں۔ یاد کروانا تو کوئی مسئلہ نہیں رہا۔ آپ کے جو نائب صدران ہیں وہ مجالس کے دورے کریں اور توجہ دلائیں۔ آپ کی مجلس تو ایک چھوٹی مجلس ہے۔ اچھا کام کر کے ایک مثالی مجلس بن سکتی ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ بعض بڑی مجالس یہ کہتی ہیں کہ اگر چھوٹی مجالس کو علم انعامی کے مقابلہ میں شامل کریں گے تو یہ اپنی تعداد کم ہونے کے لحاظ سے سب کچھ کر لیں گے ، اس لئے ان کا علیحدہ معیار ہونا چاہیے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ آپ کی مجلس چھوٹی ہے، آپ کا معیار تو بہت اونچا ہونا چاہیے، آپ ۔ ہونا چاہیے، آپ ہر چیز صرف رسمی طور پر نہ چھوڑیں۔ انشاء اللہ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اپنی بھر پور کوشش کریں۔ آپ کام کریں گے ، کوشش کریں گے تو خدا تعالیٰ آپ کے کام میں برکت ڈالے گا۔ یہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔ نائب صدر اول نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی ذمہ داری زعماء سے رابطہ رکھنا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ مجالس کی میٹنگز میں جایا کریں اور ان کو توجہ دلایا کریں کہ اپنی رپورٹس بر وقت بھیجا کریں۔ نائب صدر صف دوم نے بھی اپنے کام کی رپورٹ پیش کی۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اپنا لائحہ عمل پڑھیں اور دیکھیں کہ کیا کیا کام آپ کے سپر د ہیں۔ صرف عہدہ پر