سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 401 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 401

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول دو 381 ذیلی تنظیمیں میری باتوں کی جگالی کرواتی رہیں اگر آپ ان باتوں کی جگالی نہیں کرتے رہیں گے ، اگر ذیلی تنظیمیں میری طرف سے کہی گئی باتوں کی ہر وقت جگالی نہیں کرواتی رہیں گی تو پھر کچھ عرصہ بعد یہ باتیں، یہ جوش، یہ شرمندگی کے جو اظہار ہیں یہ ماند پڑنے شروع ہو جاتے ہیں۔ پس ذیلی تنظیمیں یاد رکھیں کہ اگر حقیقت میں اجتماع میں شامل ہونے والوں اور ایم۔ ٹی۔ اے کے ذریعے سے سننے والوں پر دنیا میں کہیں بھی کوئی اثر ہوا ہے تو یہ لوہا گرم ہے اس کو اُس مزاج کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں جس مزاج کو پیدا کرنے کے لئے اس زمانے میں اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق کو بھیجا ہے۔“ 66 (خطبه جمعه فرموده 23 ستمبر 2011ء بحوالہ خطبات مسرور جلد 9 صفحہ 475-476)