سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 398 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 398

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 378 جماعت احمد یہ کے علاوہ آپ کو کہیں اس کی نظیر نہیں مل سکتی۔ پس یہ شہادتیں ہمیں ایمان و اخلاص اور وحدت و یگانگت کے جو سبق سکھا گئی ہیں اُن کو اگر ہر احمدی ہمیشہ اسی طرح اپنے اندر زندہ رکھے تو ہمارے شہداء اور ان کی قربانیاں بھی زندہ رہیں گی اور جماعت کو بھی اس سے ایک نئی زندگی ہمیشہ ملتی چلی جائے گی۔ یہ شہداء تو بلا شبہ دائمی زندگی اور اپنے خدا کی طرف سے ابدی جنتوں کے حقدار اور وارث ٹھہرے ہیں، ان شہیدوں کا خون انشاء اللہ رنگ لائے گا اور ان عظیم قربانیوں سے جماعت کیلئے ترقی کی نئی سے نئی شاہراہیں وجود میں آئیں گی۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر احمدی اپنے عہد بیعت کو نبھاتے ہوئے اپنے اندر وہ انقلاب عظیم پیدا کرنے کی کوشش کرے جو اسے اللہ تعالیٰ کا مقرب بنادے اور یہی وہ روحانی انقلاب ہے جو زمانے کے منادی ہم میں پیدا کرنا چاہتے تھے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین“ (ماہنامہ انصار اللہ ربوہ کے شہدائے لاہور نمبر 2010ء کے لئے خصوصی پیغام بحوالہ ماہنامہ انصار اللہ شہدائے لاہور نمبر دسمبر 2010ء)