سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 358 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 358

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 338 ادا کرتا ہوں۔ دوسرے فیملی کے سربراہ عموماً جاب پر ہوتے ہیں۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جس دن اپنے کام پر نہ ہوں تو آجایا کریں اور آپ لوگ اکٹھے نماز پڑھ لیا کریں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ انصار اللہ کی رپورٹ ہر ماہ باقاعدگی سے آنی چاہیے۔ جس ماہ کوئی میٹنگ وغیرہ نہ ہوئی ہو تو رپورٹ میں لکھ دیا کریں کہ اس ماہ کوئی میٹنگ نہیں ہوئی لیکن رپورٹ بھیجوانے میں باقاعد گی ہونی چاہیے۔ قائد اشاعت اور قائد تبلیغ کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ leaflets کی تقسیم کے لئے بھر پور طریق سے کارروائی ہونی چاہیے، ابھی صرف دو ہزار تقسیم ہوئے ہیں۔ اس میں جو سال کے اندراج کی غلطی ہے وہ انصار سے درست کروا کر تقسیم کروائیں۔ چھوٹا ملک ہے۔ یہاں تو چند سالوں میں ہر فرد تک احمدیت کا پیغام پہنچ جانا چاہیے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ نے نیشنل مجلس عاملہ کے ممبر ان کو مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ آپ آج جو نمونہ قائم کریں گے وہ پیچھے آنے والوں کے لئے نمونہ ہو جائے گا۔ ”نَحْنُ انصار الله “ پر ہر ناصر غور کرے تو پھر علم ہو گا کہ کون اپنے اس ن اپنے اس عہد میں کتنا پیچھے ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔ آپ خدا تعالیٰ سے دعا مانگتے رہیں۔ خدا تعالیٰ طاقت دیتا ہے اور جو کمیاں اور کمزوریاں رہ جاتی ہیں وہ اللہ کے فضل سے دور ہو جاتی ہیں۔ عاجزی اور محنت سے کام کرتے رہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں صوبہ سرحد میں احمدیت بہت پھیلی تھی لیکن بعد میں ان گھروں میں احمدیت میں کمزوری آتی گئی اور پھر بعض خاندان پیچھے ہٹ گئے۔ ان لوگوں کے گھروں میں اب بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب اور لٹریچر پڑا ہوا ہے۔ لیکن احمدیت آگے چلی نہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ عورتوں نے تربیت نہیں کی۔ جو لوگ احمدی ہوئے تھے وہ خود تو قادیان جاتے تھے اور جلسوں میں شامل ہوتے تھے لیکن اپنی عورتوں کو نہیں لے کر جاتے تھے جس کی وجہ سے عورتوں کی تربیت نہ ہو سکی۔ اور پھر آگے ان کی اولادیں بھی تربیت سے محروم رہیں اور غیروں میں رشتے ہونے بھی شروع ہو گئے۔ اس طرح آہستہ آہستہ یہ خاندان احمدیت سے دور ہوئے۔