سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 279
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 259 مالی قربانی سے ایمان پختہ ہو گا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: انصار اللہ کا مطلب ہے اللہ کے مدد گار اور انصار اللہ کے اراکین جہاں اپنی عمر کے لحاظ سے تجربہ کار ہوتے ہیں وہاں بوجہ تجربہ اپنی تنخواہوں میں بھی بڑھ کے ہوتے ہیں۔ اس لئے آپ لوگ اخراجات برداشت کریں۔ جماعت سب کی تربیت نہیں کر سکتی اس لئے ذیلی تنظیمیں بنی ہیں تاکہ جو ان جوانوں کو سنبھالیں، لجنہ لجنہ کو سنبھالے اور بوڑھے بوڑھوں کی تربیت کریں۔ نو مبائعین کو بھی تنظیموں میں شامل کریں۔ ان سے چندہ لیں خواہ ایک نائرا (Naira) ہی لیں دو مہینے بعد یا تین مہینے بعد ۔ اگر ان کا ایمان مضبوط ہے تو پھر مالی قربانی میں بھی مضبوط کریں۔ مالی قربانی سے ایمان پختہ ہو گا۔ آپ تجربہ کار لوگ ہیں۔ آپ آج جو مثال قائم کریں گے کل کو وہی نمونہ ٹھہرے گی۔“ ( میٹنگ نیشنل عاملہ مجلس انصار اللہ نائیجیر یا مورخہ 23 اپریل 2008ء بحوالہ الفضل انٹر نیشنل 6 جون 2008ء)