سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 261
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 241 گی۔ گھروں میں نظام جماعت کے خلاف باتیں نہ ہوں جن سے بچوں کی تربیت پر بُرا اثر پڑے۔ میں نے خود دیکھا ہے کہ وہ گھر جن میں نظام جماعت کے خلاف باتیں ہوتی ہیں ان کے بچے جماعت ۔ جماعت سے دور ہو۔ ر ہو جاتے ہیں یہاں تک کہ دہر یہ ہو جاتے ہیں۔ پس اگر آپ نے اپنے بچوں کو احمدیت ، حقیقی اسلام پر قائم رکھنا ہے تو ان کے دلوں میں خلافت احمد یہ اور نظام جماعت کی محبت اور احترام پیدا کریں اور یہ تبھی ہو گا جب یہ محبت اور احترام آپ کے دلوں اور آپ کے عملی نمونہ سے پھوٹ رہا ہو گا۔ اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کو اپنی رضا کی راہوں پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے دلوں میں اپنی محبت بٹھا دے اور آپ اللہ اور اس کے بندوں کے حقوق ادا کرنے والے ہوں۔ (آمین ) خداحافظ و ناصر ۔ سب کو محبت بھر اسلام۔“ پیغام بر موقع سالانه اجتماع مجلس انصار الله جر منی 2007ء بحوالہ ماہنامہ الناصر جر منی اگست، ستمبر 2007ء)