سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 225 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 225

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 205 اپنے شعبہ کی سکیم بنائیں اور مجلس عاملہ میں رکھیں اور پھر اس پر عملدرآمد کریں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے تمام قائدین کو ہدایت فرمائی کہ سب اپنے اپنے شعبہ کی سکیم بنائیں اور مجلس عاملہ میں رکھیں اور پھر اس پر عملد رآمد کریں۔ فرمایا ہر ماہ مجھے رپورٹ آنی چاہیے کہ کیا کام کیا ہے۔ اگر نہیں بھی کیا تب بھی رپورٹ آنی چاہیے اور لکھیں کہ اس ماہ کام نہیں ہوا۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا تبلیغ کی بھی سکیم بنائیں۔ جاپان میں بدھسٹ ہیں یہ بہت سخت ہوں گے۔ ان پر بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔ یہاں لا مذہب اور عیسائیوں کی طرف توجہ دیں۔ غیر قوموں کے لوگ یہاں آئے ہوئے ہیں اور آباد ہیں ان کی پاکٹس تلاش کریں اور وہاں تبلیغ کے پروگرام بنائیں۔ ان سے رابطے کریں اور پھر مستقل رابطہ رکھیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ” اسی طرح تعلیم اور تربیت کی سکیم بنائیں اور کام شروع کریں۔ نومبائعین کی تربیت کرکے ان کو جماعت کے نظام کا حصہ بنانے کی کوشش کریں۔ اُن کو آپ نے نماز سکھانی ہے۔ قرآن کریم پڑھنا سکھانا ہے۔ آپ نے صرف انصار نو مبائعین میں کام کرنا ہے۔ خدام نے اپنا کام کرنا ہے اور لجنہ نے اپنا کام کرنا ہے اور جماعتی نظام نے اپنا کام کرنا ہے۔ سب نے اپنی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں۔“ میٹنگ نیشنل عاملہ مجلس انصار اللہ جاپان مؤرخہ 13 مئی 2006ء بحوالہ الفضل انٹر نیشنل 30 جون 2006ء)