سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 219
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 199 مجھے ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں جو کام نہ کر سکیں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ انصار اللہ میں کوئی جنرل سیکرٹری نہیں ہو تا بلکہ قائد عمومی کہلاتا ہے۔ اسی طرح عاملہ کے تمام عہدیداران قائدین کہلاتے ہیں، سیکر ٹریان نہیں کہلاتے۔ اسی طرح جماعتی نظام میں جو جماعتیں یا برانچز ہیں وہ ذیلی تنظیموں کے نظام میں مجالس کہلاتی ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے دریافت کرنے پر قائد عمومی نے بتایا کہ ہماری صرف ایک مجلس آکلینڈ (Auckland) ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ آکلینڈ تو بہت بڑا شہر ہے۔ کام اور رابطوں کو آسان کرنے کے لئے اس بڑے شہر کو انصار کی تعداد اور رہائش کے لحاظ سے دو یا تین حصوں میں تقسیم کر کے مجالس بنائی جاسکتی ہیں اور پھر ہر مجلس کا زعیم ہو۔ فرمایا اپنی مجلس عاملہ میں رکھ کر اس کا جائزہ لیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ مجلس عاملہ انصار اللہ کی کارگزاری کی ماہانہ رپورٹ مجھے براہ راست آنی چاہیے اور باقاعدگی سے بھجوایا کریں۔ قائد مال سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے انصار اللہ کے بجٹ اور فی کس چندہ کے معیار کا جائزہ لیا اور فرمایا جو انصار job کرتے ہیں ان سے باقاعد ہ percentage پر چندہ لیں اور جو انصار فارغ ہیں کوئی کام نہیں کرتے وہ جو بھی دیں ان سے لے لیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے چندہ اجتماع کا بھی جائزہ لیا اور اخراجات کے بارہ میں دریافت فرمایا۔ قائد تبلیغ سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دریافت فرمایا کہ تبلیغ کے لئے کیا پلان بنایا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ سکیم بنا کر مجلس عاملہ میں discuss کرنی چاہیے تھی۔ سکیم بنائیں، عاملہ میں رکھیں اور پھر اس پر عمل کریں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا حضرت اقدس مسیح موعود نے فرمایا تھا کہ مجھے ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں ہے جو کام نہ کر سکیں۔ تربیت نہ کرنے کی وجہ سے سستیاں پیدا ہوئی ہیں اور اسی وجہ سے کمیاں پیدا ہوئی ہیں۔ اگر تربیت کی ہوتی اور فیملیوں کو سنبھالا ہوتا تو فیملیاں نہ