تحفۂ غزنویہ — Page 579
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۵۷۹ تحفہ غزنویه اور نصوص صریحہ کو چھوڑتا ہے۔ واضح ہو کہ اس بارے میں صحیح بخاری میں جو اصح الکتب کہلاتی ہے مندرجہ ذیل عبارتیں ہیں۔ عن عبد الله بن عباس ان ابابكر خرج وعمر يكلم الناس فقال اجلس یا عمر فابی عمر ان يجلس فاقبل الناس اليه وتركوا عمر فقال ابوبكراما بعد من منكم يعبد محمدًا فان محمدا قد مات ومن كان منكم يعبد الله فان الله حي لا يموت قال الله وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ ۔ الى الشاكرين۔ وقال والله كان الناس لم يعلموا ان الله انزل هذه الآية حتى تلاها ابوبكر فتلقاها منه الناس كلهم فما اسمع بشرا من الناس الايتلوها ۔۔۔۔۔ ان عمرًا قال والله ما هو الا ان سمعت ابابكر تلاها فعقرت حتى ما يقلنى رجلا ي وحتى اهويت الى الارض حتى سمعته تلاها ان النبى صلى الله عليه وسلم قد مات ۔ یعنی ابن عباس سے روایت ہے کہ ابو بکر نکلا (یعنی بروز وفات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ) اور عمر لوگوں سے کچھ باتیں کر رہا تھا (یعنی کہہ رہا تھا کہ آنحضرت فوت نہیں ہوئے بلکہ زندہ ہیں ) پس ابو بکر نے کہا کہ اے عمر بیٹھ جا مگر عمر نے بیٹھنے سے انکار کیا۔ پس لوگ ابوبکر کی طرف متوجہ ہو گئے اور عمر کو چھوڑ دیا پس ابو بکر نے کہا کہ بعد حمد وصلوٰۃ واضح ہو کہ جو شخص تم میں ﴿۲۷﴾ سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پرستش کرتا ہے اس کو معلوم ہو کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) فوت ہو گیا اور جو شخص تم میں سے خدا کی پرستش کرتا ہے تو خدا زندہ ہے جو نہیں مرے گا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی موت پر دلیل یہ ہے کہ خدا نے فرمایا ہے کہ محمد صرف ایک رسول ہے اور اس سے پہلے تمام رسول اس دنیا سے گذر چکے ہیں یعنی مر چکے ہیں اور حضرت آل عمران : ۱۴۵