سُرمہ چشم آریہ — Page 336
روحانی خزائن جلد ۲ ۳۲۲ سرمه چشم آریہ اور خوب توجہ کر کے سمجھ لیا ہے۔ اس تحریر سے رڈ ہو گئے ہیں۔ اور اگر میں دلی اطمینان اور پوری سچائی سے یہ بات نہیں کہتا تو اس کا ضر ر اور وبال اسی دنیا میں مجھ پر اور میری اسی اولاد پر جو اس وقت حاضر ہے پڑے۔ تو بعد ایسی قسم کھا لینے کے صرف منشی صاحب موصوف کی شہادت سے پانسو روپیہ نقد رڈ کنندہ کو اسی مجمع میں بطور انعام دیا جائے گا۔ اور اگر منشی صاحب موصوف عرصہ ایک سال تک ایسی قسم کے بداثر سے محفوظ رہے تو آریوں کے لئے بلاشبہ یہ حجت ہوگی کہ صاحب موصوف نے اپنی دلی صداقت سے اپنے علم اور فہم کے مطابق قسم کھائی تھی ۔ والسلام على من اتبع الهدى ۔ المش خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور پنجاب تهر حاشیه اس جگہ منشی جیوند اس صاحب پر لازم ہوگا کہ سب اعتراضات مندرجہ رسالہ سرمه چشم آریہ حاضرین کو صحیح صحیح طور پر سنا بھی دیں ۔ منہ