شحنۂِ حق — Page 422
روحانی خزائن جلد ۲ ۴۰۸ شحنه حق کیا گیا تو حاجت براری کے لئے دیوتے گھڑے گئے اور تقدیری تغیرات اور انقلابات کو گزشتہ عملوں کا نتیجہ ٹھہرایا گیا ۔ سو اس ایک ہی خیال سے یہ دونوں خرابیاں پیدا ہو ہو گئیں یعنی اواگون اور اور دیوتا دیوتا پرستی ۔ آریہ سماج والے جنہوں نے ویدوں کی اصلاح کی اپنے ذمہ سر پرستی لی ہے بڑی جانکاہی سے پردہ پوشی کرنا چاہتے ہیں اور خواہ نخواہ کوشش کر رہے ہیں کہ ویدوں کو مشر کا نہ تعلیم سے پاک ٹھہرائیں مگر ان کے حق میں کیا خوب ہوتا کہ چاروں وید پر دہ زمین سے ایسے نیست و نابود ہو جاتے کہ کوئی مخالف ان کی اندرونی آلائش دیکھنے کا موقعہ نہ پا سکتا ۔ رہے وید کے علوم وفنون تو ان کی نسبت تو ہم کچھ بیان کر چکے ہیں اور کچھ اور بھی بیان ہوگا ۔ بالآخر یہ بھی ظاہر کرنا قرین مصلحت ہے کہ ہم نے اس آر یہ راقم رسالہ کی نسبت قادیان کے ہندوؤں سے سنا ہے کہ سنا ما ہے کہ اس کی زبان پر سرستی چڑھی ہوئی ہے ۔ سو اب ہم معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ آیا اس سرستی کے اتارنے کے لئے اسی قدر ہماری تحریر کافی ہے یا کسی اور تدارک کی بھی ضرورت ہے۔