سَت بچن — Page 199
روحانی خزائن جلد ۱۰ ۱۹۹ ست بچن کرنے کے لئے آیا تھا اور کروڑ ہا مخلوق کو توحید کی روشنی سے منور کر کے چلا گیا کیونکہ اگر نہیں بتایا ۷۵ - تو اس صورت میں نانک صاحب کی تمام معرفت خاک میں ملتی ہے اور ہمیں امید نہیں کہ اس وقت راستی کے ساتھ آپ جواب دیں کیونکہ تعصب اور بخل سخت بلا ہے اس لئے آپ کی طرف سے ہم ہی جواب دیتے ہیں آپ اس کو غور سے پڑھیں ۔ پس واضح ہو کہ نانک صاحب نے اُس عظیم الشان مصلح نبی اللہ کا نام جو ہادی از لی کی قدیم سنت کا اپنی نمایاں ہدایتوں کے ساتھ گواہ ہے محمد مصطفیٰ رسول اللہ بیان کیا ہے اور نہ صرف بیان بلکہ صدق دل سے اس سرور پاکاں پر نانک صاحب ایمان لائے ہیں چنانچہ ہم کچھ تھوڑ ا نمونہ کے طور پر ذیل میں لکھتے ہیں اور حق کے طالبوں سے امید رکھتے ہیں کہ ایک صاف دل اور پاک نظر کے ساتھ ان بیانات پر نظر ڈالیں اور اُس سچے حاکم سے ڈر کر جس کی طرف آخر جانا ہے آپ ہی منصف بن جائیں کہ کیا یہ شہادتیں جو باوا صاحب کے منہ سے نکلیں ایسی شہادتوں کے بعد با واصاحب کے اسلام میں کچھ شک رہ سکتا ہے چنانچہ ان میں سے باوانا تک صاحب کی وہ سی حرفی ہے جو سا کبھی کلاں یعنی بالا والی ساکھی میں لکھی ہوئی ہے اور وہ یہ ہے۔ ساکھی بھائی بالے والی وڈی صفحہ ۲۲۰ و ۲۲۲ (یعنی ساتھی کلاں بالا والی جس کو انگر کی ساکھی بھی کہتے ہیں) آکھے قاضی رکن دین سُنیے نانک شاہ تر یسے حرف قرآن دے سہانے آپ اللہ معنے اک اک حرف تے کہئے کر تدبیر جس مراتب کو پہنچیا کے سادھو کے پیر الف بے فرمائیے معنے کر کے بیان کیں بھی آکھو شاہ جی سچی رب کلام نانک شاه ۱۲ صفت تمامی رب دی سبھا کھول سنائے آکھے قاضی رکن دین کہئے برا خدائے برائے ۱۲ ہندو مسلمان دوئے دِسدے بن گمراہ باجھوں جھگڑے ہور نہ ڈھونڈے سچ نہ راہ جہڑی گل خدائے دی کہے نہ کوئی مول کارن لالچ دُنی دے جھگڑے رام رسول به ولن تفعلوا راہ سچاواں دستے جے اس آون کے جیو حجت حاجت و رج کر رہے نمانا تھیو ر روک خاکسار ہوں