رازِ حقیقت

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 308 of 550

رازِ حقیقت — Page 308

روحانی خزائن جلد ۱۴ ۳۰۸ ايام الصلح اور یورپ کی دجالیت نے اسلام پر طرح طرح کے حملے کئے ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت اور پیشگوئیوں اور معجزات سے انکار اور تعلیم قرآنی پر اعتراض اور برکات اور انوار اسلام کو سخت استہزا کی نظر سے دیکھا ہے ان تمام حملوں کو نیست و نابود کرے اور نبوت محمد یہ علی صاحبہا الف الف سلام کو تازہ تصدیق اور تائید سے حق کے طالبوں پر چمکاوے اور یہی سر ہے جو براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۲۲ میں آج سے سترہ برس پہلے ایک الہام اسی بارہ میں ہوا وہ الہام خدا تعالیٰ کا لاکھوں انسانوں میں شائع ہو چکا ہے اور وہ یہ ہے : ۔ ” بخرام کہ وقت تو نزدیک رسید و پائے محمد یاں برمنار بلند تر محکم افتاد۔ پاک محمد مصطفے نبیوں کا سردار ۔ خدا تیرے سب کام درست کرے گا اور تیری ساری مرادیں تجھے دے گا۔ رب الافواج اس طرف توجہ کرے گا۔ اس نشان کا مدعا یہ ہے کہ قرآن شریف خدا کی کتاب اور ۴ میرے منہ کی باتیں ہیں۔ دیکھو براہین احمد یہ صفحہ ۵۲۲۔ اور خوب غور کرو کہ میرے نشانوں سے کیا مدعا ٹھہرایا گیا۔ ابھی میں بیان کر چکا ہوں کہ اسی مطلب کے لئے حضرت عیسی علیہ السلام آئے تھے تا تکذیب کی حالت میں نئے نشانوں کے ساتھ تو ریت کی تصدیق کریں۔ اور اسی مطلب کے لئے خدا تعالیٰ نے مجھے بھیجا ہے تا نئے نشانوں کے ساتھ قرآن شریف کی سچائی غافل لوگوں پر ظاہر کی جائے۔ اسی کی طرف الہام الہی میں اشارہ ہے کہ پائے محمد یاں برمنار بلند تر محکم افتاد۔ اور یہی اشارہ اس دوسرے الہام براہین احمدیہ میں ہے۔ الرحمن علم القرآن۔ لتنذر قومًا مَّا أُنْذِرَ اباء هم ولتستبين سَبِيْلَ المُجرمين۔ قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ وَ أَنَا أَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ۔ اگر کوئی کہے کہ حضرت عیسی نبی اللہ ہو کر تو ریت کی تصدیق کے لئے آئے ۔ پس اُن کے مقابل پر تمہاری گواہی کیا قدر رکھتی ہے۔ اس جگہ بھی تصدیق جدید کے لئے کوئی نبی ہی چاہیے تھا، سو اس کا جواب یہ ہے کہ اسلام میں اس نبوت کا دروازہ تو بند ہے جو اپنا سکہ جماتی ہو۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ وَلَكِنْ رَّسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ و اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِينَ اور حدیث میں ہے لَا نَبِی بَعْدِی ۔ اور با ایں ہمہ حضرت مسیح کی وفات نصوص قطعیہ سے ثابت ہو چکی لہٰذا دنیا میں اُن کے دوبارہ الاحزاب: ۴۱