پُرانی تحریریں

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 424 of 548

پُرانی تحریریں — Page 424

روحانی خزائن جلد ۲ ۱۰ شحنه حق سے انکار کر دیں بلکہ انکار کی حالت میں ان پر واجب ہوگا کہ اگر یہ ترجمہ صحیح نہیں ہے تو جس ترجمہ کو وہ صحیح سمجھتے ہیں وہ تحت اللفظ مع اپنی شرح کے شائع کرا دیں تا برہمو سماج کے فاضل پنڈت جو سنسکرت پستکوں کے بخوبی واقف ہیں ثالث کی طرح درمیان میں آ کر فیصلہ کر دیں اور اگر اب بھی آ ر یہ صاحبان چپکے رہے تو پھر ان پر ڈگری ہے اور وہ شرتیاں یہ ہیں ۔ رگوید سنتها اشٹک اول 1 پہلا ادھیائے ۔ ا نوک ۔ا سکت ۔ ا ا۔ میں اگنی دیوتا کی جو ہوم کا بڑا کر دکارکن اور دیوتاؤں کو نذریں پہنچانے والا اور بڑا ثروت والا ہے مہما کرتا ہوں ۔ شرح ۔ شارح لکھتا ہے کہ جس لفظ سے ثروت والا ترجمہ کیا گیا ہے وہ لفظ سنسکرت کی اصل عبارت میں رتنا د ہا تھا ہے جس کے معنے ہیں جواہر رکھنے والا مگر رتن دولت کو بھی کہتے ہیں ۔ اس شرقی میں شاعرانہ تناسب کا بیان ہے یعنی آگ کو اول ایک ایسا دیوتا مقرر کیا گیا جس کو سب دیوتاؤں سے پہلے نذریں دینی پڑتی ہیں یعنی ہوم کا گھی وغیرہ پہلے پہل آگ ہی پر ڈالا جاتا ہے سو اس لحاظ سے وہ پہلا دیوتا ہے جس کی ویدوں میں سب سے پہلے تعریف ہوئی ہے بلکہ رگوید کی عبارت شروع ہی اگنی کی ہی تعریف سے ہوتی ہے اور جو نذریں دوسرے دیوتاؤں کو یہ اگنی دیوتا پہنچاتا ہے وہ کیا شے ہے؟ وہ ان بخارات سے مراد ہے جو گھی