پیغام صلح — Page 489
1 صفحه ۲۰ ترجمه فارسی عبارات درختوں کے سبز پتوں کا ہر ورق عقلمند آدمی کی نظر میں خدائے تعالیٰ کی معرفت کا دفتر ہے صفحه ۱۹۶ ۔ تو نے اپنے آپ سے کیا کیا کہ ہمارے ساتھ کچھ کرے گا ۔ سچ تو یہ ہے کہ تجھ سے بچنا ہی واجب ہے صفحه ۲۰۲ ۔ جب تک کسی اللہ والے کا دل نہیں کڑھتا خدا کسی قوم کو ذلیل نہیں کرتا صفحه ۲۰۸ افغان قرآن کریم کے نصف پر عمل کرتے ہیں صفحه ۲۴۱ ۔ خبر دار خدا کی بردباری پر مت اتر انا وہ پکڑتا تو دیر سے ہے مگر سخت پکڑتا ہے صفحه ۲۴۹ ۔ تو اس راہ کے مردوں کو کینہ و بغض سے اندھا اور بہرہ ہو کر دیکھتا ہے ۔ تو نہیں جانتا کہ وہ کس طرح پر زندگی بسر کر رہے ہیں اور دنیا سے نہاں در نہاں ہو کر زندہ ہیں ۔ وہ اس جہاں پناہ کی راہ میں فدا ہیں اور اپنے دل ہتھیلی پر رکھے اور سر سے کلاہ اتارے ہوئے ہیں ۔ وہ غیروں کی گلی میں زخم خوردہ ہیں لیکن دنیا کی تحسین اور لعنت سے بے نیاز ہیں بیت المقدس کی طرح ان کا اندرونہ روشنی سے پر ہے اور بیرون دیوار کو خراب چھوڑ دیا ہے صفحه ۲۵۴ ۔ جیسی کرنی ویسی بھرنی صفحه ۲۹۱ ۔ کیا تو نے زمینی کاموں کو درست کر لیا ہے کہ آسمانی کاموں کی طرف بھی متوجہ ہو گیا ہے