پیغام صلح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 488 of 567

پیغام صلح — Page 488

روحانی خزائن جلد ۲۳ ۴۸۸ یادداشتیں اليس الله بكاف عبده نقل اشتہار جس میں پیغام صلح کا مضمون پڑھے جانے کا اعلان کیا گیا ھے ایک عظیم الشان جلسہ بروز اتوار بتاريخ ۲۱ ماه جون ۱۹۰۸ء ٹھیک بوقت کے بجے صبح جس میں پنجاب یونیورسٹی ہال متصل عجائب گھر میں وہ پیغام صلح پڑھا جاوے گا جو اعلیٰ حضرت والا مناقب جناب مرزا غلام احمد صاحب قدس اللہ سرہ نے اپنی زندگی کے آخری دو تین دنوں میں اس ملک سے نفاق اور پھوٹ کو دور کرنے کے لئے لکھا اس مبارک پیغام کے مخاطب علی الخصوص ہند و معززین ملک ہیں۔ اہل ہند میں امن اور صلح کے خواہاں ضرور تشریف لاویں۔ الداع يان خان بہادر محمد شفیع بیرسٹراٹ لا۔ چوہدری نبی بخش بی اے وکیل چیف کورٹ پنجاب۔ میاں فضل حسین بی اے۔ کیمبرج یونیورسٹی بیرسٹراٹ لا وشیخ گلاب دین وکیل چیفکورٹ پنجاب۔ میاں محمد شاہنواز بی اے کیمبرج یونیورسٹی بیرسٹراٹ لا (مولوی) احمد دین بی اے۔ وکیل شیخ فضل الہی بیرسٹراٹ لا۔ مرزا جلال الدین بیرسٹرایٹ لا۔ شیخ محمد عبدالعزیز بی اے ایڈیٹر بز رور لا ہور۔ میاں عبدالعزیز بیرسٹرایٹ لا۔