مسیح ہندوستان میں — Page 475
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۴۷۵ تریاق القلوب حالت دیکھی اور دیکھ رہا ہوں کہ اُن کی وہ خشک وہ بیت بھی رخصت ہو چکی ۔ کتاب وسنت سے تمسک کی کوئی پرواہ نہیں اور دنیا بھی شب و روز ہاتھوں سے جا رہی ہے جس کے گھمنڈ سے غرباء کو تکلیفیں دی تھیں ۔ غرض دنیا دین دونوں کھو رہے ؟ رہے ہیں خوار و شرمندہ ہیں ۔ حضور کی وہ پیشگوئی جو ان کے ایڈوکیٹ کے حق میں فرمائی تھی کہ انی مهین من اراد اهانتک مناسبت کے لحاظ سے حسب قسمت سب برابر اس سے حصہ لے رہے ہیں جیسا کہ تمام ہم عصر گواہ ہیں ۔ راقم مسکین ضیاءالدین عفی عنہ قاضی کوئی ضلع گوجرانوالہ ۷۵ منجملہ نہایت ز بر دست نشانوں کے جو خدا تعالیٰ نے غیب گوئی اور معارف عالیہ کے رنگ میں میری تائید میں ظاہر فرمائے براہین احمدیہ کی وہ پیشگوئی ہے جو اس کے صفحہ ۴۹۶ میں درج ہے یعنی یا آدم اسکن انت وزوجك الجنة ـ اردت ان استخلف فخلقت آدم اس اجمال کی تفصیل یہ ہے کہ یہ الہام جو میری نسبت ہوا۔ یعنی یا آدم اسکن انت وزوجك الجنة - اردت ان استخلف فخلقت آدم ۔ جس کے یہ معنے ہیں کہ اے آدم تو اپنے جوڑے کے ساتھ جنت میں رہ ۔ میں نے چاہا کہ میں اپنا مظہر دکھلاؤں اس لئے میں نے اس آدم کو پیدا کیا۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آدم صفی اللہ کے وجود کا سلسلہ دور یہ اس عاجز کے وجود پر آکر ختم ہو گیا۔ یہ بات اہل حقیقت اور معرفت کے نزدیک مسلّم ہے کہ مراتب وجود دور یہ ہیں یعنی نوع انسان ۱۵۵ میں سے بعض بعض کی خو اور طبیعت پر آتے رہتے ہیں جیسا کہ پہلی کتابوں سے