مجموعہ آمین — Page 494
روحانی خزائن جلد ۱۷ ۴۹۴ بشیر احمد ، شریف احمد ، مبارکہ کی آمین مجموعه آمین بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلی علی رسوله الكريم یہ خدایا اے میرے پیارے خدایا یہ کیسے ہیں تیرے مجھ پر عطایا کہ تو نے پھر مجھے یہ دن دکھایا کہ بیٹا دوسرا بھی پڑھ کے آیا بشیر احمد جسے تو نے پڑھایا شفا دی آنکھ کو بینا بنایا شریف احمد کو بھی یہ پھل کھلایا کہ اُس کو تو نے خود فرقاں سکھایا چھوٹی عمر پر جب آزمایا کلام حق کو ہے فرفر سنایا برس میں ساتویں جب پیر آیا تو سر پر تاج قرآں کا سجایا ترے احساں ہیں اے رب البرایا مبارک کو بھی تو نے پھر جلایا جب اپنے پاس اک لڑکا بلایا تو دے کر چار جلدی سے ہنسایا غموں کا ایک دن اور چار شادی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي اور ان کے ساتھ کی ہے ایک دختر ہے کچھ کم پانچ کی وہ نیک اختر کلام اللہ کو پڑھتی ہے فرفر خدا کا فضل اور رحمت سراسر ہوا اک خواب میں مجھ پر یہ اظہر کہ اس کو بھی ملے گا بخت برتر مقرر یہی روز ازل ہے مقدر عطا کی، پس یہ احساں ہے سراسر بندہ پرور کروں کس منہ سے شکر اے میرے داور تو پھر بھی شکر ہے امکاں سے باہر رحیما ! نیک کر اور پھر معمر وہ یہ دختر لقب عزت کا پاوے خدا نے چار لڑکے اور یہ کیا احساں ترا ہے اگر ہر بال ہو جائے سخن کریما ! دور کر ، تو ان سے ہر شر ور سے