محمود کی آمین — Page 249
روحانی خزائن جلد ۱۲ ۲۴۷ حجة الله وقد صُقِلَتْ كَلِمى كمثلِ سَجَنُجَلٍ فترنو إليها مُقْلة المتأنق ٩٩﴾ اور میرے کلمے آئینہ کی طرح صاف کئے گئے ہیں پس تعجب کر نیوالے کی نظر اس کو ٹکٹکی لگا کر دیکھتی ہے۔ أرى عِيدَ أسرارٍ نَضَضْنَ لِرَمُقِنا ومِن غيرنا باعَدْنَ كالمتأبق میں دیکھتا ہوں کہ نرم اندام عورتیں اسرار کی ہمارے لئے تنگی ہوگئیں اور غیروں سے وہ چھپنے والیوں کی طرح دور ہوگئیں إذا ما خرجن من الغبيط بزينة فأصبى رشاقتُهنَّ قلبَ مُرَرِّقِ اور جبکہ وہ ہودہ سے زینت کے ساتھ نکلیں پس ان کا حسن اندام دیکھنے والوں کا دل لے گیا۔ إذا ما تجلى حسنُهن بنوره فرحلت كجالية ظلامٌ يَغْسِقِ اور جب ان کا حسن اپنے نور کے ساتھ چپکا پس اندھیرا یوں چلا گیا جیسا کہ وہ لوگ جو اپنے گھروں سے آوارہ پھرتے ہیں وقَلَّ من الأخدان من كان حسنه كحسن عذارانا وخَدٌ أبرق اور معشوقوں میں سے بہت کم ہو گا جس کا حسن ہمارے ان باکرہ مضامین کی طرح ہوگا اور رخسار روشن ہوں گے فَجُعِلَتْ به ذات الكسور لنا السُّوَى وآنستُ وَهُدَ الجائرين كصَمُلَقِ | پس ہمارے لئے ان کے ساتھ نشیب و فراز کی راہ سیدھی کی گئی اور میں نے ظلم کر نیوالوں کے گڑھوں کو برابر زمین کی طرح دیکھا وليس كشرح الصدر للمرء نِعْمَةٌ ومِن أردءِ الأوقات وقت التأزق اور انسان کے لئے شرح صدر جیسی اور کوئی نعمت نہیں اور سب وقتوں سے زیادہ ردی وقت تنگدلی کا وقت ہے ونفس كموماة السباع مبيدةٌ بها الذئب يعوى كالأسير المختنق اور بہت ایسے نفس ہیں کہ جنگل کے درندوں کی طرح ہلاک کر نیوالے انہیں بھیڑیا چیچنیں مارتا ہے جیسا کہ قیدی جس کا گلا گھونٹا گیا ہو فما خفت صولتهم وحقَّرتُ أمرهم بما صانني ربي بعين التومق پس میں ان کے حملہ سے نہیں ڈرا اور ان کے کاروبار کو حقیر جانا کیونکہ خدا نے مجھے اپنی محبت کی آنکھ سے بچا لیا و كائن ترى من مفسد هو صائل على فيدفعه الحفيظ ويَغْفِق اور بہت مفسد تو دیکھے گا کہ وہ مجھ پر حملہ کر نیوالے ہیں پس خدا ایسے دشمن کو دفع کرتا اور اس کو تا زیا نہ مارتا ہے تجلت من الرحمن أنوار حجتى فما الخوف إن تُعْرِضُ وإن تتعزَّق خدا کی طرف سے میری حجت کے نور ظاہر ہو گئے ہیں پس کچھ خوف کی جگہ نہیں اگر تو کنارہ کرے یا بخل کرے سینصرنی ربی ويُعلى عمارتى فَهُدُّوا ورُضُوا مِن أَكُفِّ وأَسْوقِ عنقریب خدا مجھے مدد دیگا اور میری عمارت کو بلند کرے گا پس اگر ممکن ہے تو اُس عمارت کو ہتھیلیوں اور پنڈلیوں سے مسمار کر دو