کتاب البریہ — Page 168
۱۴۰ روحانی خزائن جلد ۱۳ ۱۶۸ كتاب البرية اور ضمانت نامه نوشته دو ضامنان بقید مبلغ ایک ہزار روپیہ فی ضامن بطور تاوان کے داخل نہ کرایا جاوے۔ آج بتاریخ ۱۹ اگست ۹۷ ء ہمارے دستخط اور عدالت کی مہر سے جاری کیا گیا نمبر ۴ دستخط ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گورداسپور سمن بنام مستغاث علیہ حسب دفعه ۱۵۲- مجموعه ضابطہ فوجداری بعدالت کپتان ڈگلس صاحب مجسٹریٹ ضلع بنام مرزا غلام احمد ولد مرزاغلام مرتضی ذات مغل ساکن قادیاں مغلاں پر گنہ بٹالہ ضلع گورداسپور جو کہ حاضر ہونا تمہارا بغرض جوابدہی الزام دفعہ ۰۷ ا ضابطہ فوجداری ضرور ہے لہذا تم کو اس تحریر کے ذریعہ سے حکم ہوتا ہے کہ بتاریخ ۱۰ ر ماہ اگست ۱۸۹۷ ء اصالتا یا بذریعہ مختار ذی اختیار یا جیسا ہو موقعہ پر بمقام بٹالہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حاضر ہو۔ اور اس باب میں تاکید جانو۔ دستخط مجسٹریٹ ضلع گورداسپور بقيه حاشيه اور با رعب آدمی تھے۔ چنانچہ میں نے کئی دفعہ اپنے والد صاحب مرحوم سے سنا ہے کہ اس زمانہ میں ایک دفعہ ایک وزیر سلطنت مغلیہ کا قادیاں میں آیا جو غیاث الدولہ کے نام سے مشہور تھا اور اس نے میرزا گل محمد صاحب کے مدبرانہ طریق اور بیدار مغزی اور ہمت اور اولوالعزمی اور استقلال اور عقل اور فہم اور حمایت اسلام اور جوش نصرت دیں اور تقوی اور طہارت اور دربار کے وقار کو دیکھا اور ان کے اس مختصر در بار کو نہایت متین اور عقلمند اور نیک چلن اور بہادر مردوں سے پُر پایا تب وہ چشم پر آب ہو کر بولا کہ اگر مجھے پہلے خبر ہوتی کہ اس جنگل میں خاندان مغلیہ میں سے ایسا مرد موجود ہے جس میں صفات ضرور یہ سلطنت