کشف الغطاء — Page 379
روحانی خزائن جلد ۱۴ ۳۷۹ ايام الصلح ☆ دوست کو کبھی خواب میں بصورت دیگر ۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ صرف لفظ عیسی یا مسیح ہی اگر احادیث میں ہوتا تو مثیل کی گنجائش تھی لیکن ابن مریم سے اصل ہی کا آنا ثابت ہوتا ہے وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ہر ایک نبی کی شہادت نبی ہی دیتا چلا آیا ہے جیسا کہ اخیر میں مسیح علیہ السلام کی شہادت ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دی۔ لیکن ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے بھی ایک شاہد کی ضرورت ہے جو نبی ہو۔ اور چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین ہیں اس واسطے مسیح نبوت کی حالت میں تو نہیں آئیں گے بلکہ امتی ہوں گے مگر نبوت اُن کی شان میں مضمر ہو گی ۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ نبی کا مثیل نبی ہوتا ہے۔ آدم کا مثیل مسیح ۔ موسیٰ کا مثیل محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ایلیا کا مثیل یحییٰ، پس مسیح کا مثیل بھی نبی ہونا چاہیے نہ کہ امتی ۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ مسیح موعود کی علامت میں نے ایک نرالی وضع کی نکالی ہے اور وہ یہ ہے کہ جب مسیح دعوی کریں گے تو میں اُن کے والدین کو تلاش کروں گا کیونکہ باپ تو اوّل سے ہی ندارد ہے اور ماں مر چکی ہے۔ پس اگر اس کے والدین ثابت نہ ہو سکے تو پھر اُس کے مسیح ہونے میں کیا شک رہے گا۔ مسیح اسرائیلی کے دوبارہ آنے پر یہ دلیل قطعی پیش کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَجِيْهَا فِي الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ - اور چونکہ مسیح نے اپنی زندگی مسرت اور ذلت میں گذرانی اس واسطے وہ اس آیت کے مصداق نہیں ہو سکتے کیونکہ وجاہت دنیوی ان کو بالکل نصیب نہیں ہوئی۔ لیکن اس آیت کے مصداق بننے کے لئے خدا ان کو پھر ظاہر کرے گا اور وجاہت نوٹ: ہم بھی کہتے نہیں مثیل آیا ۔ اصل آیا مگر بطور بروز ۔ دیکھ لو اقتباس نام کتاب جس میں لکھے ہیں یہ تمام رموز روحانیت کمل گا ہے برار باب ریاضت چناں تصرف میفرماید که فاعل افعال شاں میگردد ۔ وایں مرتبه را صوفیه بروز میگویند ۔ و بعض بر آنند که روح عیسی در مهدی بروز کند و نزول عبارت از میں بروز است مطابق ایس حدیث لَا مَهْدِيَّ إِلَّا عِيسَى ابْنِ مَرْيَم۔ دیکھو صفحه ۵ کتاب اقتباس الانوار- منه