ازالہ اَوہام حصہ دوم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 630 of 748

ازالہ اَوہام حصہ دوم — Page 630

روحانی خزائن جلد ۳ ۶۳۰ ازالہ اوہام حصہ دوم مرزا جی نے اپنے رسائل میں بیان فرمائی ہے۔ اس ترجمہ اور حقیقت پر اگر کسی کو طالب علمانہ بحث ہو تو اُسے یاد رہے کہ واؤ کا حرف تفسیر کے واسطے بھی ہوا کرتا ہے ۔ دیکھو کلمات طیبات قرآنی جو ذیل میں درج ہیں ۔ تِلْكَ ايْتُ الْكِتٰبِ وَقُرْآنٍ مُّبِينٍ - سورة حجر - تِلْكَ أَيْتُ الْكِتٰبِ وَالَّذِي أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ الْحَقُّ سوره رعد عزیز من! بیرونی تحریکات کے سوا اندرونی تحریکوں کا ہونا ایک نادر امر ہے یہ معاملہ جس پر یہ ضعیف اور خاکسار خط لکھ رہا ہے اب پبلک میں آگیا ہے شخصی خطوط میں اس کا تذکرہ اب چنداں ضروری نہیں ۔ جناب مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے مجھ سے وعدہ فرمایا تھا کہ اب مرزا جی کے معاملہ میں مجھ سے خط و کتابت نہ فرماویں گے مگر جب خلاف وعدہ مولوی جی نے خاکسار کو لکھا تو خاکسار نے اُن کو یہی جواب دیا کہ اب یہ معاملہ شخصی اور پرائیویٹ خطوط کے قابل نہیں رہا۔ سو تم بھی عام فیصلہ کا انتظار کرو۔ تم کو معلوم ہے کہ اس وقت تین آدمیوں کو پنجاب میں مرزا جی کی مخالفت پر بڑا جوش ہے ۔ ادھر قرآن مجید راستبازوں کی فتح مندی پر تاکید سے خبر دے رہا ہے۔ وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ کے پس صبر و متانت وسلامت روی سے چند روز کام لو ۔ عزیز من! یا د رکھو مجھ بیچ میرز کو آگاہ کیا گیا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کا قصہ بدوں کسی قسم کی تاویل اور کسی قسم کے استعارہ و مجاز کے کسی قوم نے تسلیم نہیں فرمایا۔ نے تسلیم نہیں فرمایا۔ یہ میری بات سرسری نہ سمجھو۔ نمونہ کے طور پر دیکھ لو۔ ہمارے اکثر مفسرین حضرت مسیح کے قصہ میں اِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ کے میں کیا کچھ الٹ پھیر نہیں کرتے ۔ میاں عبدالحق صاحب غزنوی اپنے دوسرے اشتہار میں پہلے ہی صفحہ کے آخری سطر میں لکھتے ہیں ۔ اللہ اکبر خربت خیبر “ اب غور کا مقام ہے کہ میاں عبد الحق کا خیبر حقیقی خیبر تو ہر گز نہیں ہو سکتا اب قادیان کو دمشق ماننے میں وہ کیوں گھبراتے اور اس پر شور و غل مچاتے ہیں !!! مولوی عبد الرحمن لکھو کے والے عزیز القدر عبد الواحد حفظہ اللہ کو ارقام فرماتے ہیں الحجر : ٢ الرعد: الاعراف : ۱۲۹ ال عمران : ۵۶