ازالہ اَوہام حصہ دوم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 626 of 748

ازالہ اَوہام حصہ دوم — Page 626

روحانی خزائن جلد ۳ ۶۲۶ ازالہ اوہام حصہ دوم ۹۴۶ اشتہار نورالابصار صداقت آثار عیسائی صاحبوں کی ہدایت کے لئے يا ايها المتنصرون ما كان عيسى الا عبد من عباد الله قد مات ودخل في الموتى فلا تحسبوه حيًّا بل هو | ميت ولا تعبدوا ميتا وانتم تعلمون - اے حضرات عیسائی صاحبان ؛ آپ لوگ اگر غور سے اس کتاب ازالہ اوہام کو پڑھیں گے تو آپ پر نہایت واضح دلائل کے ساتھ کھل جائے گا کہ در حقیقت حضرت عیسی علیہ السلام اب زندہ موجود نہیں ہیں بلکہ وہ فوت ہو چکے اور اپنے فوت شدہ بزرگوں میں جاملے۔ ہاں وہ روحانی زندگی جوابراہیم کوملی ، اسحاق کو ملی۔ یعقوب کو ملی ۔ اسمعیل کو ملی اور بلحاظ رفع سب سے بڑھ کر ہمارے سید و مولی محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کوملی ۔ وہی زندگی بلا تفاوت حضرت عیسیٰ کو بھی ملی۔ اس بات ۹۴۷ پر بائبل سے کوئی دلیل نہیں ملتی کہ مسح ابن مریم کو کوئی انوکھی زندگی ملی۔ بلکہ اس زندگی کے لوازم میں تمام انبیاء شریک مساوی ہیں۔ ہاں باعتبار رفع کے اقرب الی اللہ مقام ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے۔ سوالے حضرات عیسائی صاحبان ! آپ لوگ اب ناحق کی ضد نہ کریں۔ مسیح ایک عاجز بندہ تھا جو فوت ہو گیا اور فوت شدہ لوگوں میں جا ملا۔ آپ لوگوں کے لئے یہی بہتر ہے کہ خدا تعالیٰ سے ڈریں اور ایک عاجز مخلوق کو خدا کہہ کر اپنی عاقبت خراب نہ کریں آپ لوگ ذرہ سوچیں کہ مسیح اس دوسرے عالم میں اوروں سے کس بات میں زیادہ ہے۔ کیا انجیل اس بات کی گواہی نہیں دیتی کہ ابراہیم زندہ ہے؟ بلکہ لعاذر بھی؟ پھر مسیح لعاذر سے اپنی زندگی میں کس بات میں زیادہ ہے۔ اگر آپ لوگ تحقیق سے نوشتوں کو دیکھیں تو آپ کو اقرار کرنا پڑے گا کہ کسی بات میں زیادہ نہیں ۔ اگر آپ لوگ اس بارہ میں میرے ساتھ بحث کرنا چاہیں تو مجھے اس ذات کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ میں اس بحث میں مغلوب ہونے کی حالت میں حتی الوسع اپنے ہر یک تاوان کو جو آپ لوگ تجویز کریں دینے کو طیار ہوں بلکہ اپنی جان بھی اس راہ میں فدا کرنے کو حاضر ہوں ۔ خدا وند کریم نے میرے پر ۹۴۸ کھول دیا ہے کہ در حقیقت عیسی بن مریم فوت ہو گیا اور اب فوت شدہ نبیوں کی جماعت میں داخل ہے۔ سو آؤ دین اسلام اختیار کرو۔ وہ دین اختیار کرو جس میں حتی لا یموت کی پرستش ہو رہی ہے نہ کسی مردہ کی ۔ جس پر کامل طور پر چلنے سے ہر یک محب صادق خود مسیح ابن مریم بن سکتا ہے۔ والسلام علی من اتبع الهدى المشتهر غلام احمد قادیانی ۳ ر ستمبر ۱۸۹۱ء الحمد و المنة که رسالہ ازالہ اوہام از تصنیفات مجد د دوراں مرسل یزداں مسیح الزمان جناب حضرت مرزا غلام احمد صاحب رئیس قادیان سلمه المنان در مطبع ریاض ہندا امرتسر با هتمام شیخ نور احمد صاحب زیور طبع پوشید بقلم ذلیل ترین کافه انام غلام محمد امرتسری غفر الله ذنوبه و ستر عيوبه