ازالہ اَوہام حصہ اول

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 541 of 748

ازالہ اَوہام حصہ اول — Page 541

روحانی خزائن جلد ۳ ولدا ازالہ اوہام حصہ دوم اور کیوں کر دعاؤں کے قبول ہونے سے خارق عادت نشان ظہور میں آئے ۔ شیخ مہر علی صاحب رئیس ہوشیار پوری کے ابتلاء اور نزول بلا کی خبر جو پورے چھ مہینہ پہلے شیخ صاحب کو بذریعہ خط دی گئی تھی اور پھر اُن کے انجام بخیر ہونے کی بشارت جو حکم سزائے موت کی حالت میں ﴿۸۱۵ ان کو پہنچائی گئی تھی ۔ یہ سب باتیں حامد علی کی چشم دید ہیں بلکہ اس پیشگوئی پر بعض نادان اس سے لڑتے اور جھگڑتے رہے کہ اس کا پورا ہونا غیر ممکن ہے۔ ایسا ہی دلیپ سنگھ کے روکے جانے کی پیشگوئی اور کئی دوسری پیشگوئیاں اور نشان جو صبح صادق کی طرح ظاہر ہو گئیں اس شخص کو معلوم ہیں جن کا خدائے تعالیٰ نے اس کو گواہ بنا دیا ہے۔ اور سچ تو یہ ہے کہ جس قدر اس کو نشان دکھائے گئے وہ ایک طالب حق کا ایمان مضبوط کرنے کے لئے ایسے کافی ہیں کہ اس سے بڑھ کر حاجت نہیں ۔ حامد علی بے شک ایک مخلص ہے مگر فطرتی طور پر اشتعال طبع اس میں زیادہ پایا جاتا ہے۔ صبر اور ضبط کی عادت ابھی اس میں کم ہے۔ ایک غریب اور ادنی مزدور کی سخت بات پر برداشت کرنا ہنوز اس کی طاقت سے باہر ہے۔ غصہ کے وقت کسی قدر جبائرہ کا رگ وریشہ نمودار ہو جاتا ہے۔ کاہلی اور کسل بھی بہت ہے مگر متدین اور متقی اور وفادار ہے۔ خدائے تعالیٰ اس کی کمزوری کو دور کرے ۔ آمین ۔ حامد علی صرف تین روپے مجھ سے تنخواہ پاتا ہے اور اس میں سے اس سلسلہ کے چندہ کے لئے ۴ بطیب خاطر محض للہی شوق سے ادا کرتا ہے اور حبی فی الله شیخ چراغ علی چچا اس کا اس کی تمام خوبیوں میں ﴿۱۶﴾ اس کا شریک ہے اور یک رنگ اور بہادر ہے۔ (۳۵) حبّي في الله شیخ شہاب الدین موحد شیخ : ین موحد شیخ شہاب الدین غریب طبع اور مخلص اور نیک خیال آدمی ہے۔ نہایت تنگدستی اور عسر سے اس مسافر خانہ کے دن پورے کر رہا ہے ۔ افسوس کہ اکثر دولت مند مسلمانوں نے زکوۃ دینا بھی چھوڑ دیا اور شریعت اسلامی کا یہ پر حکمت مسئله که يؤخذ من الاغنياء ويرد الى الفقراء یونہی معطل