ازالہ اَوہام حصہ اول

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 203 of 748

ازالہ اَوہام حصہ اول — Page 203

روحانی خزائن جلد ۳ ۲۰۳ ازالہ اوہام حصہ اول اپنے ظہور کے وقت اپنے فتنہ اندازی کے کام کے گرد پھرے گا اور اُس کا انجام پذیر ہو جانا ۔ چاہے گا ۔ اب کہاں ہیں وہ حضرات مولوی صاحبان جو ان حدیثوں کے الفاظ کو حقیقت پر حمل کرنا چاہتے ہیں اور اُن کے معانی کو ظاہر عبارت سے پھیرنا کفر والحاد سمجھتے ہیں ذرہ اپنے گریبان میں منہ ۲۰۹ ڈال کر دیکھیں کہ سلف صالح نے اس حدیث کے معنے کرنے کے وقت مسیح دجال کے طواف کرنے کو ایک خواب کا معاملہ سمجھ کر کیسی اس کی تعبیر کر دی ہے جو ظاہر الفاظ سے بہت بعید ہے پھر جس حالت میں لا چار ہو کر اُن مکاشفات کی ایک جز کی تعبیر کی گئی تو پھر کیا وجہ کہ با وجود موجود ہونے قرائن قویہ کے دوسری جزوں ۲۱۰) کی تعبیر نہ کی جائے۔ واضح ہو کہ جس طرح ہمارے علماء نے مسیح دجال کے طواف کو ایک کشفی امر سمجھ کر اس کی ایک روحانی تعبیر کر دی ہے ایسا ہی خود جناب خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی مقامات میں ظاہر فرمادیا کہ جو کچھ میرے پر کشفی طور پر کھلتا ہے جب تک منجانب اللہ قطعی اور یقینی معنے اس کے معلوم نہ ہوں میں ظاہر پر حمل نہیں کر سکتا ۔ مثلاً اس حدیث کو دیکھو جو صحیح بخاری کے صفحہ ۵۵۱ میں درج ہے اور وہ یہ ہے حدثنـا مـعـلـى قال حدثنا