استفتاء

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 135 of 494

استفتاء — Page 135

روحانی خزائن جلد ۱۲ الله استفتاء برس پہلے خبر دے جو بیان کرنے کے زمانہ میں معدوم کی طرح ہوں تو ایسے انسان کو بطور ۲۷ نظیر پیش کرنا چاہیے اور اس کے واقعات معائنہ کے طور پر ہ کے طور پر دکھلانے چاہئیں اور صرف پرانے کرم خوردہ قصے اس جگہ کام نہیں آئیں گے۔ نداریم اے یار با نشید کار اگر قدرتت هست نقدے بیار آپ سن چکے ہیں کہ براہین احمدیہ میں صاف طور پر یہ پیشگوئیاں دکھلائی گئی ہیں ۔ پس یہ سلسلہ وار شہادتیں کیوں کر ٹوٹ جائیں گی ؟ ☆ چونکہ بعض ظالم مولوی جیسا کہ محمد حسین بٹالوی میری دشمنی کے لئے اسلام پر حملہ کرنا چاہتے ہیں اور وہ نشان جو اس دین کی سچائی پر گواہی دینے کے لئے آسمان سے نازل ہوئے ہیں ان کو مٹا دینا ان لوگوں کا مقصود ہے اس لئے یہ استفتاء قوم کے معزز اہل نظر کی اس شیخ دشمن حق کا یہ بھی میرے پر افترا ہے کہ اور بھی بعض پیشگوئیاں جھوٹی نکلیں ۔ ہم بجز اس کے کیا کہیں کہ لعنة اللہ علی الکاذبین ۔ ہم شیخ مذکور کوفی پیشگوئی سو روپیہ نقد دینے کو تیار ہیں اگر وہ ثابت کر سکے کہ فلاں پیشگوئی خلاف واقعہ ظہور میں آئی مگر کیا وہ یہ بات سن کر تحقیقات کے لئے درخواست کرے گا؟ نہیں اس کو نخوت نے اندھا کر دیا۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ یہ شخص نہایت درجہ کا مفسد اور دشمن حق ۔ ا مفسد اور دشمن حق ہے اس کو اسلام سے کچھ خاص دشمنی ہے اس کا دل نہیں چاہتا کہ اس پُر آشوب زمانہ میں اسلام کی عزت اور شوکت اور بزرگی ظاہر ہو مگر یہ اس ارادہ میں ناکام رہے گا۔ میری بات سن رکھو ! اب سے خوب یاد رکھو کہ خدا بہت سے نشان دکھائے گا۔ نہیں چھوڑے گا جب تک ایسے لوگوں کو ذلیل کر کے نہ دکھلائے ۔ منہ