اِعجاز احمدی — Page 196
روحانی خزائن جلد ۱۹ ۱۹۶ اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح عَلَى مِثْلِهَا لَمْ نَطَّلِعُ فِي مُكَلَّمٍ وَإِنْ كَانَ عِيسَى أَوْ مِنَ الرُّسُلِ أَخَرُ ان تمام مصیبتوں کے لئے دوسرے نبی میں نظیر نہیں پائی جاتی خواہ عیسی ہو یا کوئی اور نبی ہو فَفَكِّرُ أَهْذَا كُلُّهُ كَانَ بَاطِلًا وَمَا كَانَ شِرْكُ النَّاسِ شَيْئًا يُغَيَّرُ پس سوچ کیا یہ تمام کار روائی باطل تھی ؟ اور شرک کوئی ایسی چیز نہیں تھی جس کو بد لایا جائے ا لَا لَائِمِي عَارَ النِّسَاءِ اَبَالْوَفَا اِلَامَ كَفِتُيَانِ الْوَغَى تَتَنَمَّرُ اے عورتوں کے عار ثناء اللہ ۔ کب تک مردانِ جنگ کی طرح پلنگی دکھلائے گا أَرُدْتُ الْهَوَى مِنْ بَعْدِ سِتِّينَ حِجَّةً؟ وَذَلِكَ رَأْي لَا يَرَاهُ الْمُفَكِّرُ کیا میں نے ساٹھ برس کی عمر کے بعد ہوا پرستی کو اختیار کیا۔ یہ تو کسی عقلمند کی رائے نہ ہو گی اَرَيْنَاكَ آيَاتٍ فَلَا عُذْرَ بَعْدَهَا وَإِنْ خِلْتَهَا تُخْفَى عَلَى النَّاسِ تُظْهَرُ ☆ ہم تجھے ( کئی) ایک نشان دکھلاتے ہیں اور اس کے بعد کوئی عذر باقی نہ رہے گا اور اگر تو خیال کرے کہ وہ پوشیدہ رہے گا تو وہ ہرگز پوشیدہ نہ رہے گا أَرَدْتَ بِمُدٌ ذِلَّتِي فَرَأَيْتَهَا وَمَنْ لَّا يُوَقِّرُ صَادِقًا لَّا يُوَقِّرُ تو نے مقام مد میں میری ذلت کو چاہا پس خود ذلت اٹھائی ۔ اور جو شخص صادق کی بے عزتی کرتا ہے وہ خود بے عزت ہو جائے گا وَكَايِنُ مِّنَ الآيَاتِ قَدْ مَرَّ ذِكْرُهَا رَأَيْتُمْ فَأَعْرَضْتُمْ وَقُلْتُمْ تُزَوِّرُ اور بہت سے نشان ہیں جن کا ہم ذکر کر چکے ہیں۔ تم نے وہ نشان دیکھے اور انکار کیا اور کہا کہ جھوٹ بولتا ہے فَعَنَّ لَنَا بَعْدَ التَّجَارِبِ حِيلَةٌ لِنَكْتُبَ أَشْعَارًا بِهَا الآيَ تَشْعُرُ پس ہمارے لئے بہت تجارب کے بعد ایک حیلہ ظاہر ہوا تاہم یہ چند شعر لکھیں جن سے تمہیں یہ نشان معلوم ہو جائیں فَهَذَا هُوَ التَّبْكِيْتُ مِنْ فَاطِرِ السَّمَا وَهَذَا هُوَ الْإِفْحَامُ مِنِّى فَفَكَّرُوا پس اسی ذریعہ سے تمہارا منہ خدا بند کرنا چاہتا ہے اور یہی میری طرف سے اتمام حجت ہے يستعمل لفظ كأين كما يستعمل كاين في لسان العرب منه سہو کا تب سے کئی کا لفظ چھوٹ گیا ہے۔ اصل ترجمہ یوں ہوگا۔ ہم تجھے کئی ایک نشان دکھلاتے ہیں ۔“ (شمس)