اِعجاز احمدی — Page 195
روحانی خزائن جلد ۱۹ ۱۹۵ اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح وَشَنُّوا عَلَيْهِمْ كُلَّ شَرٌّ بِمَوْطِنٍ فَصَارَ مِنَ الْقَتْلَى بَرَازٌ مُعَصْفَرُ اور اپنی کوششوں سے خوب ان مشرکوں کو تباہ کیا لڑائی کے میدان میں۔ یہاں تک کہ اُن کشتوں سے میدان جنگ سرخ ہو گیا وَكَمْ مِّنْ زِرَاعَاتٍ أُبِيدَتْ وَمِثْلُهَا بُيُوتٌ مَيِّتَاةٌ وَ طِرُفٌ مُّصَدِّرُ اور بہت سی کھیتیاں تباہ کی گئیں اور گھر ویران کئے گئے اور وہ گھوڑے جو سب سے آگے نکل جاتے تھے مارے گئے وَأُحْرِقَ مَالُ الْمُشْرِكِينَ وَحُصِّلَتْ مَغَانِمُ شَتَّى وَالْمَتَاعُ الْمُوَقَّرُ اور مشرکوں کا گھر بار جلایا گیا اور بہت سی غنیمتیں اور بہت متاع حاصل کئے گئے بِبَدْرٍ وَّاحَدٍ قَامَ نَوْعُ قِيَامَةٍ وَكَانَ الصَّحَابَةُ كَالَا فَانِيْنِ كُسِّرُوا بدر میں اور اُحد کی لڑائی میں ایک قیامت برپاتھی اور اصحاب رضی اللہ عنہم شاخوں کی طرح توڑے گئے هَمَتْ مِثْلَ جَرْيَانِ الْعُيُونِ دِمَاءُ هُمْ تَسَوَّرَ دِعْصَ الرَّمْلِ مَا كَانَ يَقْطُرُ اور چشموں کی طرح ان کے خون رواں ہو گئے اور ان کا خون ریت کے تودہ کے اوپر چڑھ گیا وَكَانَ بِحُرِّ الرَّمْلِ مَوْقِفُهُمْ فَهُمْ عَلَى رِسُلِهِمْ بَارَوُا عِدَاهُمْ وَجَمَّرُوا اور خالص ریت میں ان کے کھڑے ہونے کی جگہ تھی پس انہوں نے بڑے وقار اور آرام سے دشمنوں کا مقابلہ کیا اور لڑائی پر جمے رہے) وَ قَامُوا لِبَذْلِ نُفُوسِهِمْ مِنْ صِدْقِهِمْ عَلَى مَوْطِنٍ فِيهِ الْمَنِيَّةُ يَزْءَ رُ (۸۳) اور اپنے صدق سے جان قربان کرنے کے لئے ایسی جگہ کھڑے ہو گئے جس میں موت شیر کی طرح غراتی تھی وَصُبَّتْ عَلَى رَأْسِ النَّبِيِّ مُصِيبَةٌ وَدَقُوا عَلَيْهِ مِّنَ السُّيُوفِ الْمِغْفَرُ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سر پر ایک مصیبت نازل ہوئی اور دشمنوں نے اس کے خود کو تلواروں سے اس کے سر میں دھنسا دیا بقيه حاشيه مقابلہ کرو تو اس مقابلہ کی کیا ضرورت تھی بکہ مشرکوں کو کہا چاہیے تھا کہ تم اپنے شرک میں حق پر ہو اور کلمہ لا اله الا الله غلط ہے اب تم مہربانی کر کے جنگ چھوڑ دو اور ہمیں دکھ نہ دو۔ ہم تم سے بمقابلہ تمہارے کوئی جنگ نہیں کرتے اور ہم مانتے ہیں کہ غیر اللہ سے مرادیں مانگنا سب سچ ہے اس پر ہمارا کوئی اعتراض نہیں۔ منہ