حُجة الاسلام — Page 379
روحانی خزائن جلد ۶ ۳۷۷ شهادة القرآن ہیں خدائی کام اور الہی قدرتیں اُن کی نظر میں ہنسی کے لائق ہیں ۔ ایسا ہی میاں عطا محمد کا حال ۸۲ ہے۔ مجھے یاد ہے کہ جب بمقام امرت سر مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب کو ان کی موت کی نسبت پیشگوئی سنائی گئی تو میاں عطا محمد نے میرے فرودگاہ میں آکر میرے روبرو ایک مثال کے طور پر بیان کیا کہ ایک ڈاکٹر نے میری موت کی خبر دی تھی کہ اتنی مدت میں عطا محمد فوت ہو جائے گا مگر وہ مدت خیر سے گذر گئی اور میں نے اس کے بعد ڈاکٹر صاحب کی خدمت میں حاضر ہو کر ان کو سلام کیا اُس نے کہا کہ تم کون ہے۔ میں نے کہا وہی عطا محمد جس کے مرنے کی آپ نے پیشگوئی کی تھی ۔ مطلب یہ کہ یہ تمام امور جھوٹ اور لغو ہیں مگر میاں عطا محمد کو یادر ہے کہ ڈاکٹر کی مثال اس جگہ دینا صرف اس قدر ثابت کرتا ہے کہ آسمانی روشنی سے آپ بکلی بے خبر ہیں بیشک ایک ہستی موجود ہے جس کا نام خدا ہے اور وہ اپنے سچے مذہب کی تائید میں نہ صرف کسی زمانه محدود تک بلکہ ہمیشہ ضرورت کے وقت میں آسمانی نشان دکھلاتا ہے اور دنیا کا ایمان نئے سرے قائم کرتا ہے۔ ڈاکٹر کی مثال سے ظاہر ہے کہ آپ کا اُس خدا پر ایمان کس قدر ہے۔ اب میں مناسب دیکھتا ہوں کہ اس رسالہ کو اسی جگہ ختم کر دوں ۔ فَالحَمْدُ لِلَّهِ اَوَّلًا وَاخِرًا وَظَاهِرًا وَبَاطِئًا هُوَ مَوْلَانَا نِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ۔ المؤلّف عاجز غلام احمد قادیانی ۲۲ ستمبر ۱۸۹۳ء مقام قادیان روز جمعه