حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 605 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 605

روحانی خزائن جلد ۲۲ ۶۰۵ تتمه حقيقة الوحى ہو چکے ہیں وحی کا نازل ہونا خلاف مذہب قرآن وحدیث ہے۔ اور مرزا صاحب کے اس دعوے کی تردید کرتا ہوں کہ وہ مثیل و مسیح موعود ہیں اور منشی مہتاب علی صاحب خلف الرشید منشی کریم بخش صاحب سکنہ شہر جالندھر جو کہ مرزا صاحب موصوف کے تابع ہیں دعوی کرتے ہیں کہ جو شخص اُن کے اس دعوی کی تردید کرے اُس پر عذاب الہی نازل ہوگا۔ لہذا میں یہ دعا کرتا ہوں کہ ہم دونوں فریقوں میں سے جو شخص جھوٹا ہے اُس پر عذاب الہی نازل ہو مثل موت یا بیماری طاعون یا مقدمہ میں : گرفتاری اور میں بمطابقت سنت نبوی کے ایک سال کی میعاد ٹھہراتا ہوں اور یہ شرط کرتا ہوں کہ اگر یہ عذاب میرے یا منشی مہتاب علی کے بغیر کسی اور شخص قرابتی پر ہو تو یہ شرط میں داخل نہ ہوگا۔ وآخر دعوانا ان الحمد لله رب العالمين وصلى الله تعالى على خير خلقه محمد واله و اصحابه اجمعین برحمتک یا ارحم الراحمين۔ قاضی فیض اللہ خاں سکنہ جنڈیالہ باغوالہ ضلع گوجرانوالہ مورخه ۱۲ جون ۱۹۰۶ء بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمدَهُ وَ نُصَلِّي تحریرد تخطی منشی مہتاب علی میں حضرت اقدس حضرت مرزا غلام احم کو سچا یہ سمجھتا ہوں اور اُن کا ہر ایک دعوئی جو دین کے متعلق ہے بلا کسی شک و شبہ کے صحیح مانتا ہوں مگر میرے مقابلہ پر قاضی فیض اللہ خلف الرشید قاضی ظفر الدین مرحوم یقین کے ساتھ کہتا ہے کہ مرزا صاحب جھوٹا اور اُن کا دعوی بالکل گھڑا ہوا اور خود تراشیدہ ہے اس لئے میں قاضی صاحب کے مقابلہ میں مباہلہ کرتا ہوں اور پورا پورا اور کامل یقین مجھے ہے کہ جو ہر دو میں سے جھوٹا ہوگا اللہ تعالیٰ اُس پر عذاب الیم نازل کرے گا ۔ زمین آسمان ٹل جائیں گے لیکن یہ عذاب یقینا نہیں ملے گا اور وہ اپنی چمکار دکھا کر رہے گا کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ہمیشہ سے یہ قانون جاری ہے اور آخری و بہتر اور اولی طریق کذب اور راستی میں تفریق کرنے کا ہے ۔ پس خدا سے میری دعا ہے کہ وہ جلد تر نتیجہ پیدا کرے۔ اے خدا اے خدا تجھ سے کوئی انہونی بات نہیں۔ اگر تو چاہے تو ایک آن میں عذاب نازل کر سکتا ہے لیکن میں سنت نبوی کے مطابق ایک سال کی میعاد تجویز کرتا ہوں اور وہ عذاب محض ١٦٦