حقیقةُ الوحی — Page 571
روحانی خزائن جلد ۲۲ ۵۷۱ تتمه حقيقة الوحى اس میں کسی شرط کی تصریح نہ تھی ۔ پس وہ خدا جس نے اپنا ایسا ناطق فیصلہ منسوخ کر دیا کیا اس پر مشکل تھا کہ اس نکاح کو بھی منسوخ یا کسی اور وقت پر ڈال دے۔ ♡ غرض بے حیا لوگ ان اعتراضوں کے وقت نہیں سوچتے کہ ایسے اعتراض سب نبیوں پر پڑتے ہیں۔ نمازیں بھی پہلے پچاس نمازیں مق پچاس نمازیں مقرر ہو کر پھر پانچ رہ گئیں اور توریت پڑھ کر دیکھو صد ہا مرتبہ خدا کے قراردادہ عذاب حضرت موسیٰ کی شفاعت سے منسوخ کئے گئے ایسا ہی یونس کی قوم پر آسمان پر جو ہلاکت کا حکم لکھا گیا تھا وہ حکم ان کی توبہ سے منسوخ کر دیا گیا اور تمام قوم کو عذاب سے بچا لیا گیا۔ اور بجائے اس کے حضرت یونس خود سخت مصیبت میں پڑ گئے کیونکہ ان کو یہ خیال دامنگیر ہوا کہ پیشگوئی قطعی تھی اور خدا کا ارادہ عذاب نازل کرنے کا مصمم تھا۔ افسوس کہ یہ لوگ یونس کے قصہ سے بھی کچھ سبق حاصل نہیں کرتے ۔ اُس نے نبی ہو کر محض اس خیال سے سخت مصیبتیں اُٹھائیں کہ خدا کا قطعی ارادہ جو آسمان پر قائم ہو چکا تھا کیوں کر فتح ہو گیا ۔ ہے اور خدا نے تو بہ پر ایک لاکھ آدمی کی جان کو بچا لیا اور یونس کے منشاء کی کچھ بھی پروانہ کی ۔ کیسے نادان وہ لوگ ہیں جن کا یہ مذہب ہے کہ خدا اپنے ارادوں کو بدلا نہیں سکتا اور وعید یعنی عذاب کی پیشگوئی کو ٹال نہیں سکتا مگر ہمارا یہ مذہب ہے کہ وہ ٹال سکتا ہے اور ہمیشہ ٹالتا رہا ہے اور ہمیشہ ٹالتا رہے گا اور ہم ایسے خدا پر ایمان ہی نہیں لاتے کہ جو بلا ک تو بہ اور استغفار سے رڈ نہ کر سکے اور تضرع کرنے والوں کے لئے اپنے ارادوں کو بدل نہ سکے وہ ہمیشہ بدلتا رہے گا یہاں تک کہ پہلی آسمانی کتابوں میں لکھا ہے کہ ایک بادشاہ کی صرف پندرہ دن کی عمر رہ گئی تھی خدا نے اُس کی تضرع اور گریہ ۱۵ ۱۵ ۱۵ وزاری سے بجائے پندرہ دن کے پندرہ سال کر دیئے یہی ہمارا ذاتی تجربہ ہے ایک خوفناک پیشگوئی ۱۳۴ ہوتی ہے اور دعا سے مل جاتی ہے۔ پس اگر ان لوگوں کا فرضی خدا ان باتوں پر قادر نہیں تو ہم اُس کو نہیں مانتے۔ ہم اُس خدا کو مانتے ہیں جس کی صفت قرآن شریف میں سیکھی ہے کہ اَلَمْ تَعْلَمُ انَّ اللهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ لے اور وعید یعنی عذاب کی پیشگوئی ملنے کے بارہ میں تمام نبی متفق ہیں رہی وعدہ کی پیشگوئی جس کی نسبت یہ حکم ہے کہ اِنَّ اللَّهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ کے اس کی نسبت البقرة : ١٠٧ ۲ ال عمران: ۱۰