حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 495 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 495

روحانی خزائن جلد ۲۲ لدمان تتمه حقيقة الوحى اولیاء الرحمن ہیں اور خدا ان سے محبت کرتا ہے اور وہ خدا سے۔ اور انہیں پر خدا تعالیٰ کا کلام نازل ہوتا ہے اور وہ لا دوسری شہادت ۔ خدا تعالیٰ کے مہم کے لئے یہ ضروری ہے کہ اس کلام کے ساتھ جو اس پر نازل ہوتا ہے خدا تعالیٰ کا فعل بھی ہو کیونکہ جیسا کہ جب سورج طلوع کرتا ہے تو اس کے ساتھ سورج کی تیز شعاعیں بھی ہونی ضروری ہیں ایسا ہی خدا کا کلام کبھی اکیلا نازل نہیں ہوتا بلکہ اس کے ساتھ خدا کا فعل بھی ہوتا ہے یعنی انواع واقسام کے معجزات اور انواع و اقسام کی تائیدات اور برکات ساتھ ہوتی ہیں ورنہ کمزور انسان کیونکر سمجھ سکتا ہے کہ یہ خدا کا کلام ہے پس جس شخص نے خدا کے کلام نازل ہونے کا دعوی کیا اور اس کے ساتھ وہ کھلے کھلے معجزات اور تائیدات شامل نہیں اس کو خدا سے ڈرنا چاہیے اور ایسا دعوئی ترک کرنا چاہیے اور پھر یہ دعویٰ صرف اس قدر بات سے صادق نہیں ٹھیر سکتا کہ وہ ایک دونشان جو سچ ہو گئے ہیں پیش کرے بلکہ کم سے کم دو تین سو خدا کے کھلے کھلے نشان چاہئیں جو اس کی تصدیق کریں۔ اور پھر علاوہ اس کے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ کلام قرآن شریف سے مخالف نہ ہو۔ وہ لوگ إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَنُ لے میں داخل ہیں۔ یہ بات ہر ایک کے لئے قابل غور ہے کہ مسیح موعود کے وقت میں کسی فرقہ ضالہ کا غلبہ ہوگا اور ۶۱ اس کے سوا مسیح موعود کا کیا کام ہوگا۔ صحیح بخاری جو بعد کتاب اللہ اصح الکتب کہلاتی ہے اس میں کہیں ذکر نہیں کہ مسیح موعود دجال کو قتل کرنے کے لئے ظاہر ہوگا بلکہ اس میں صرف یہ کام مسیح موعود کا لکھا ہے کہ وہ صلیب کو توڑے گا اور خنزیر کو قتل کرے گا۔ اس سے بصراحت معلوم ہوتا ہے کہ مسیح موعود پادریوں کے غلبہ اور سطوت اور شوکت کے وقت ظاہر ہو گا یعنی جبکہ ان کا دجل اور تحریف اور تبدیل انتہا تک پہنچ جائے گی اور وہ محرف کتابوں کی اشاعت میں ناخنوں تک زور لگائیں گے تب مسیح موعود ظہور کرے گا اور اس کا اصل مقصد کسر صلیب ہو گا لیکن صحیح مسلم میں قتل دجال کا ذکر ہے اور لکھا ہے کہ مسیح موعود دجال کو قتل کرے گا اور اسی مقصد کے لئے ظاہر ہوگا مگر ساتھ ہی یہ بھی لکھا ہے کہ دجال کا گر جا سے یعنی کلیسیا سے خروج ہوگا۔ بظاہر ان دونوں کتابوں یعنی بخاری اور مسلم الحجر : ٤٣