حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 489 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 489

روحانی خزائن جلد ۲۲ ۴۸۹ تتمه حقيقة الوحى وَيْلٌ لِكُلِّ أَفَاكٍ أَثِيمٍ وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ لَعْنَةَ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ یا ﴿٥٥﴾ آیتیں ہیں جو اس نے لکھی ہیں چنانچہ ایک آیت میں تو اُس شخص پر لعنت کی گئی ہے جو جھوٹ بولتا اور افترا کرتا ہے اور دوسری آیت میں اُس شخص پر لعنت کی گئی ہے جو سچے کی تکذیب کرتا ہے پس یہی مباہلہ ہے اور تیسری آیت میں عام طور پر جھوٹے پر لعنت کی ہے اور جیسا کہ میں نے لکھا ہے جب یہ شخص اس کتاب کو شائع کر چکا تو ایک سال تین ماہ کے بعد مر گیا۔ اب ہر ایک عقلمند سوچ سکتا ہے کہ اسلام میں مباہلہ ایک فیصلہ کن امر قرار دیا گیا ہے۔ پس جبکہ مجھے حکیم حافظ محمد دین نے اپنی اس کتاب میں مفتری ٹھیرایا اور میرا نام افاک اثیم رکھا اور پھر اپنی کتاب کے صفحہ ۶۳ میں میری نسبت یہ آیت لکھی وَيْلٌ لِّكُلِّ أَفَّافٍ أَثِيمٍ يَسْمَعُ آيَاتِ اللَّهِ تُتْلَى ☆, عَلَيْهِمْ ثُمَّ يُصِرُّ مُسْتَكْبِرًا رًا كَانْ لَّمْ يَسْمَعُهَا فَبَشِّرُهُ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ کے یعنی لعنت ہے مفتری گنہگار پر جو خدا کی آیتوں کو سنتا ہے پھر تکبر کی راہ سے انکار پر اصرار کرتا ہے گویا کچھ بھی نہیں سنا۔ پس اُس کو تو دردناک عذاب کی بشارت دے پس یہ شخص محمد دین یہ آیات لکھ کر یہ اشارہ کرتا ہے کہ گویا میں افاک اثیم ہوں اور اس کی زندگی میں ہی دردناک عذاب میں مبتلا ہو جاؤں گا لیکن خدا تعالیٰ نے اس کی موت سے فیصلہ کر دیا کہ کون افاک اثیم ہے۔ (۷) ساتواں نشان ۔ ۲۸ فروری ۱۹۰۷ ء کی صبح کو یہ الہام ہوا ۔ سخت زلزلہ آیا اور آج بارش بھی ہو گی خوش آمدی نیک آمدی ۔ چنانچہ یہ پیشگوئی صبح کو ہی قبل از وقوع تمام جماعت کو سنائی گئی اور جب یہ پیشگوئی سنائی گئی بارش کا نام و نشان نہ تھا اور آسمان پر ایک ناخن کے برابر بھی ا نہ تھا اور آفتاب اپنی تیزی دکھلا رہا تھا اور کوئی نہیں جانتا تھا کہ آج بارش بھی ہوگی اور پھر بارش کے بعد زلزلہ کی خبر دی گئی تھی۔ پھر ظہر کی نماز کے بعد یک دفعہ بادل آیا اور بارش ہوئی اور رات کو بھی کچھ برسا اور اُس رات کو جس کی صبح میں ۳ ۱ مارچ ۱۹۰۷ء کی تاریخ تھی زلزلہ آیا جس کی خبریں عام طور پر مجھے پہنچ گئیں پس اس پیشگوئی کے دونوں پہلو تین دن میں پورے ہو گئے ۔ یہ لفظ آیت قرآنی کا اس شخص نے بوجہ عدم علم قرآن کے غلط لکھا ہے صحیح اس طرح ہے ۔ يسمع آيات الله بادل تُتْلَى عَلَيه - منه الجاثية : ٨ ٢ المطففين: ۱۱ ال عمران : ۶۲ الجاثية: ۹۸