حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 454 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 454

روحانی خزائن جلد ۲۲ لد لد تمہیدی عبارت صفحہ ۶۷ ۔ انجام آتھم پر یہ ہے: تتمه حقيقة الوحى گواہ رہ اے زمین ! اور اے آسمان ! کہ خدا کی لعنت اُس شخص پر کہ اس رسالہ - کے پہنچنے کے بعد نہ مباہلہ کے لئے حاضر ہو اور نہ تکفیر اور توہین کو چھوڑے اور نہ ٹھٹھا کرنے والوں کی مجلسوں سے الگ رہے۔ اور اے مومنو! برائے خدا تم سب کہو کہ آمین۔ اور کتاب انجام آتھم جس میں سخت معاند لوگوں کو مباہلہ کے لئے بلایا گیا ہے اور ایسے لوگوں کی اس میں فہرست لکھی گئی ہے اس فہرست کے صفحہ ۷۰ کی پہلی سطر کو ہی دیکھو کہ پہلی سطر کے سر پر ہی اس بد قسمت سعد اللہ کا نام درج ہے چنانچہ لکھا ہے: سعد اللہ نو مسلم مدرس لودہا نہ بانه اس مباہلہ پر آج کے دن تک بارہ برس اور تین مہینے اور کئی دن گزر چکے ہیں پھر اس کے بعد اکثر لوگوں نے زبان بند کر لی اور جو بد زبانی سے باز نہ آئے اُن میں سے بہت کم ہوں گے جنہوں نے موت کا مزہ نہ چکھا یا کسی ذلت میں گرفتار نہ ہوئے چنانچہ نذیر حسین دہلوی جوان سب کا سرغنہ تھا جو دعوت مباہلہ میں اوّل المدعوین ہے اپنے لائق بیٹے کی موت دیکھ کر ابتر ہونے کی حالت میں دنیا سے گذر گیا ۔ رشید احمد گنگوہی جس کا نام دعوت مباہلہ کے صفحہ ۶۹ میں درج ہے مباہلہ کی دعوت اور بد دعا کے بعد اندھا ہو گیا اور پھر سانپ کے کاٹنے سے مر گیا ۲۳﴾ اور مولوی عبدالعزیز لدھیانوی اور مولوی محمد لدھیانوی جن کا ذکر بھی اسی صفحہ ۶۹ میں ہے بعد دعوت مباہلہ اس دنیا کو چھوڑ گئے ۔ اور ایسا ہی مولوی غلام رسول عرف رسل بابا جس کا ذکر دعوت مباہلہ کے صفحہ ۷۰ میں ہے بعد دعوت مباہلہ اور بد دعا مذکورہ بالا کے بمقام امرتسر طاعون سے مر گیا ۔ ایسا ہی مولوی غلام دستگیر قصوری جس کا ذکر اسی کتاب انجام آتھم کے صفحہ ۷۰ میں ہے اور جس نے خود بھی اپنا مباہلہ اپنی کتاب فیض رحمانی ہم میں شائع کیا تھا وہ کتاب کی تالیف سے ایک ماہ بعد مر گیا۔ اور اس کی موت کا یہی سبب نہیں کہ میں نے انجام آتھم کے صفحہ ۶۷ میں یعنی اس کی سترھویں سطر میں اُس پر اور دوسرے مخالفوں پر جو شرارتوں سے باز نہ آویں اور نہ مباہلہ کریں بد دعا کی تھی اور اُن پر خدا کا عذاب چاہا تھا بلکہ اس کا اپنا مباہلہ بھی اس کی موت کا سبب ہو گیا کیونکہ اُس نے میرا اور اپنا ذکر کر کے خدا تعالیٰ سے ظالم کی بیخ کنی ہونی ہ سہو کتابت معلوم ہوتا ہے” فتح رحمانی “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)