حقیقةُ الوحی — Page 425
روحانی خزائن جلد ۲۲ ۴۲۵ حقيقة الوحى جنگلوں میں بھی طاعون ہوگا ۔ اُس وقت لوگ بھاگنے کی جگہ ڈھونڈیں گے مگر نہ پاویں گے جیسا فرمایا يقول الانسان يومئذ اين المفر كلا لا وزر کیونکہ یہ غضب الہی کی آگ ہے جب تک اپنا کام پورا نہ کرلے اور خدا کے مخالفوں سے انتقام نہ لے لے فرونہ ہوگی اس لئے میں ہمدردی بنی نوع کی راہ سے جو میر ہے جو میرے دل میں موجزن ہے خلق اللہ کو متنبہ کی ہے خلق اللہ کو متنبہ کرتا ہوں کہ قبل اس کے کہ یہ بلا عالمگیر ہو کر جنگلوں اور دریاؤں کو بھی اپنے زہریلے اثر سے ہلاک کرے اور پہلے اس کے جو غضب الہی کی یہ آگ دنیا کو بھسم کرنے کے لئے پورے طور پر مستعد ہو تو بہ کرو اور اپنے بچاؤ کی تدبیر میں مصروف ہو اور وہ یہ ہے ۔ اول خدا کو واحد مانو اور تمام شرک و کفر و معصیت سے تو بہ کرو اور اپنے دلوں کو تمام ظاہری و باطنی بتوں اور ڈھاسنوں کو توڑ کر ایک ہی خدا پر بھروسہ کرو۔ دوم اس کے تمام انبیاء صادقین اور جملہ کتب سماوی پر عموماً اور نبی عربی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم و قرآن کریم پر خصوصاً ایمان لاؤ اور اپنے سچے دل سے خدا تعالیٰ کے زندہ اور کامل دین اسلام کی پیروی میں مشغول ہو۔ سوم حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے دعوے ماموریت کو بصدق دل قبول کر کے اور جناب کے پر امن و با برکت سلسلہ میں داخل ہو کر اپنی روحانی زندگی کے اُس کامل نور کو جو اس بلا اور ۱۴ عذاب الہی سے نجات بخش ہے حاصل کرو۔ چہارم ۔ ہر ایک شخص اپنے سچے دل سے خدا تعالیٰ کے حضور توبہ کر کے ہر ایک گناہ اور معصیت کو جس کا وہ مرتکب ہے ترک کرے اور پنج وقتی نماز اور بقیہ حاشیہ نمبر : ایسے ہی اور بھی بہت سے رویا اور کشوف ہیں جن کا لکھنا موجب طوالت ہے مگر یہ بات خوب یا درکھنے کے قابل ۱۴ ہے کہ خدا تعالیٰ نے اپنی رؤیا و کشوف وغیرہ کی وساطت سے اس عاجز پر بخوبی ظاہر و ثابت کر دیا ہے کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے روحانی ناصروں میں سے ایک ہوں جیسا کہ حضور کو ابتدائے دعوئی مسیحیت کے وقت ایک رویا صالحہ میں دو نا صر دکھائے گئے تھے جس کی تصدیق حدیث نبوی صلعم سے ظاہر ہوتی ہے کہ مسیح موعود دو فرشتوں یا مردوں کے کاندھوں پر ہاتھ رکھ کر نازل ہوں گے سو میری رویا و کشوف جن کا ذکر اختصار کے طور پر پہلے کیا گیا ہے۔ اس بات کو بخوبی ثابت کرتے ہیں کہ ان دونا صروں میں سے جن کا ذکر نبوی اور حضرت اقدس کی رؤیا مبارکہ میں ہے ایک کا مصداق یہ عاجز ہے اس وجہ سے کہ اول تو مجھے ایک الہامی کتاب میں لکھا ہوا دکھایا گیا کہ وہ مینار جس پر مسیح نازل ہوگا اس عاجز کے ہاتھ سے بنایا جائے گا۔ دوئم کشفی حالت میں خدا نے مجھے مسیح کے جلالی نزول کی منادی کرنے اور قوموں کو اس کی بادشاہت میں شامل ہونے کی خوشخبری دینے کے لئے مامور فرمایا۔ سوم خدا تعالیٰ نے