حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 424 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 424

روحانی خزائن جلد ۲۲ ۴۲۴ حقيقة الوحى میں ہر ایک مامور من اللہ کے مکذبوں کا انجام ہلاکت ہی ہوتا رہا اور ہر ایک اُمت پر جدا گانہ رنگ میں عذاب آجاتا رہا تو اس صورت میں ہمیں اس بات کے ماننے میں کہ یہ عذاب اسی مخالفت کا نتیجہ ہے کونسی چیز مانع ہو سکتی ہے۔ ہرگز نہیں بلا شک و شبہ یہ خدا تعالیٰ کا وہی جلالی اور قہری حربہ ہے جو ہمیشہ سے اس کے سچے رسولوں کے مخالفوں کی ہلاکت کے لئے موجود ہو جاتا رہا ہے۔ پس جب اس کا سبب معلوم ہوا تو علاج میں کوشش کرنی چاہیے اور وہ یہ ہے حضرت امام الزمان مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوئی ماموریت کو مان کر اور ان کی اطاعت کا جوا اخلاص دل سے اُٹھا کر اور بصدق دل آپ کے زیر سایہ ہدایات رہ کر ایک پاک اور زندہ روحانی تبدیلی کو جو ہر ایک قسم کے گناہ و بغ کے گناہ و بغاوت سے منزہ ہے ۔ سے منزہ زہ ہے حاصل کیا جاوے۔ سو جو شخص یا گھرانہ یا قوم یا اہل شہر ۱۳ ایسا کر لیں گے یقیناً بفضلہ تعالیٰ اس بلا سے نجات پائیں گے کیونکہ ابھی قبولیت کا دروازہ کھلا ہے اس لئے جو شخص بصدق دل تو بہ کرے گا قبول ہوگی لیکن ایک وقت ایسا بھی آنے والا ہے کہ لوگ تو بہ کریں گے مگر قبول نہ ہوگی ۔ قو میں خدا کے آگے چلائیں گی پرسنی نہ جائیگی ۔ دنیا خدا کی طرف رجوع لاوے گی لیکن انجام اس کا مایوسی ہوگی جیسا فرمایا : ربنا اكشف عنا العذاب انا مؤمنون انى لهم الذكر و قد جاء هم رسول مبين الخ ( سورۂ دخان ) اور وہ وقت ایسا ہو گا کہ یہ بلا روئے زمین پر عام ہو گی کوئی شہر یا بستی الا ماشاء اللہ اس سے خالی نہ رہے گی بلکہ دریاؤں اور بقیه حاشیہ نمبر : نورانی وجود آفتاب کی طرح چمکتا ہوا نظر آنے لگا اور اس عاجز نے دیکھا کہ آپ کا چہرہ نہایت ہی خوبصورت اور روشن ہے گویا کہ حضور انور کے چہرہ سے نور ٹپک رہا ہے اور ساتھ ہی اس کے یہ بھی دیکھا کہ حضور کی پوشاک سر سے پاؤں تک نہایت سفید اور براق ہے تب میں نے آگے بڑھ کر سلام کیا اور آپ اس قدر مہربانی و محبت کے ساتھ پیش آئے کہ مجھے کامل یقین ہو گیا کہ اب میں حضور کے نظر منظور ہو کر عطائے خدمت سے مشرف کیا گیا ہوں یہاں تک کہ میں کیا دیکھتا ہوں کہ میری پوشاک بھی حضور کی پوشاک کی طرح سفید اور براق ہوگئی ۔ اور ایسا ہی ایک بزرگ نے بعد توجہ اس عاجز کے حق میں یہ رویا دیکھی تھی کہ ایک تالاب ہے اور اس کے درمیان ایک پختہ عمارت ہے جس کے اندر سے ایک شعلہ روشنی کا نکل رہا ہے اور وہ بزرگ کہتا ہے کہ میں اس تحقیق کے لئے کہ یہ روشنی کس چیز سے ظاہر ہو رہی ہے اس مکان کے دروازہ پر گیا تو اس کے اندر اس خاکسار کو پایا۔ حاصل کلام