حقیقةُ الوحی — Page 385
روحانی خزائن جلد ۲۲ ۳۸۵ حقيقة الوحى کاٹا اور یہ لڑکا اس کتے کی زہر سے بیمار ہو کر مر گیا اُسی دیوانے کتے نے راقم کے لڑکے عبدالمجید کو بھی ۳۷۱ کا ٹا تھا ایسا اتفاق ہوا کہ یہاں کے باشندے ایک سید صاحب کو لے آئے کہ یہ کڑا ڈال کر طاعون کو روکے گا خاکسار اس کڑا میں شامل نہ ہوا۔ دوسرے روز صبح کے وقت خاکسار کالڑ کا عبدالمجید بیمار ہو گیا ذراسی آواز اور آہٹ سے ایسی زور کی تشنجوں کا دورہ ہوتا تھا کہ الامان - عضلات تنفس کے تشنج سے سخت دم کشی ہو کر چہرہ نیلا پڑ جاتا اور یہی معلوم ہوتا کہ اب دم ختم ہوتا ہے۔ چونکہ تمام لوگ صو بیدار صاحب کے لڑکے کی حالت دیکھ چکے تھے اس لئے ہر ایک یہی کہتا کہ یہ لڑ کا دم بھر کا مہمان ہے راقم عاجز بھی طب کی رو سے عبدالمجید کو مردہ تصور کر چکا ۔ اُدھر مخالفوں کے طعنے کو دیکھا کہ بزرگوں کے نہ ماننے اور کڑا میں شامل نہ ہونے کا یہ نتیجہ ہے۔ الغرض اس صدمہ نے میرے دل کو پانی کر دیا تب میں سجدہ میں گر کر دعا کرنے لگا کہ اے بے کسوں اور عاجزوں کے مددگار اور گنہگاروں پر رحم فرمانے والے رحیم خدا تو جانتا ہے کہ آج میرے مخالف محض اس سبب سے خوش ہو رہے ہیں کہ میں تیرے فرستادہ اور مرسل جناب حضرت مرزا غلام احمد صاحب کو مسیح موعود اور مہدی معہود مانتا ہوں سواے میرے خدا تو اس لڑکے کو صحت بخش تا کہ یہ مردہ زندہ ہو کر مسیح محمدی کی صداقت پر ایک نشان ہو۔ اس دعا کے بعد ان علامات منذرہ میں تخفیف ہونے لگی یہاں تک کہ کچھ روز کے بعد بالکل صحت ہو گئی ۔ الحمد للہ ۔ اس نشان کو ہمارے گاؤں کے تمام لوگوں نے دیکھا ہے مخالف سے مخالف آدمی بھی اس سے انکار نہیں کر سکتے کہ واقعی وہ تمام علامتیں جو اس مرض میں پائی جاتی ہیں برخوردار عبدالمجید کی مرض میں موجود تھیں دیوانہ کتے کا لڑنا اور پھر صو بیدار صاحب کے لڑکے کا اس کتے کی زہر سے انہیں علامات کے ساتھ مر جانا یہ سب کچھ ہمارے گاؤں کے لوگ اپنی آنکھوں سے دیکھ چکے ہیں مگر تعصب اور ضد کا ستیا ناس ہو پھر بھی لوگ مخالفت سے باز نہیں آتے ۔ اے خدا کے پیارے رسول ۔ اللہ تعالیٰ نے مجھ گنہگار پر بڑا رحم کیا ہے اور محض اپنے فضل سے اس عاجز کو مردہ کے زندہ ہونے کا معجزہ اپنے گھر میں دکھا دیا۔ دعا فرمائیے اللہ تعالیٰ ہم کو اور ہمارے دوسرے بھائیوں کو آپ کی فرمانبرداری میں موت دے اور حشر نشر میں ہم آپ کے ساتھ ہوں۔ آمین راقم آپ کا خادم کرم داد از دوالمیال ضلع جہلم یعنی کائنا من المؤلف