حقیقةُ الوحی — Page 361
روحانی خزائن جلد ۲۲ ۳۶۱ حقيقة الوحى ہیں اور اُن کے رگ وریشہ میں ایمان داخل نہیں ہوتا وہ یہودا اسکر یوطی کی طرح تھوڑے ۳۴۸ سے لالچ سے مرتد ہو سکتے ہیں ایسے ناپاک مرتدوں کے بھی ہر ایک نبی کے وقت میں بہت نمونے ہیں سوخدا کا شکر ہے کہ مخلصین کی ایک بھاری جماعت میرے ساتھ ہے اور ہر ایک اُن میں سے میرے لئے ایک نشان ہے یہ میرے خدا کا فضل ہے۔ ربّ انک جنتی و رحمتک جنتی و ایاتک غذائی و فضلک ردائی۔ قَصِيدَة مِنَ المؤلّف إِنِّي مِنَ الرَّحْمن عبد مُكْرَم سم معـاداتـي وسلـمـى اســلــم میں رحمن کی طرف سے ایک بندہ عزت دیا گیا ہوں میری دشمنی زہر ہے اور مجھ سے صلح سلامتی بخشنے والی ہے اني انا البستان بستان الهدى انى صدوق مــصـــلـــح مـتــــردم میں وہ باغ ہوں جو ہدایت کا باغ ہے میں راست گو اور مصلح ہوں اور اصلاح کرنے والا ہوں من فر منى فرمن ربّ الورى انى انا النهج السليم الاقوم جو شخص مجھ سے بھاگا وہ خدا سے بھاگا میں سلامتی کی راہ اور سیدھی راہ ہوں روحي لتقديس العلى حمامة او عند ليب غارد مترنم میری روح خدا کی تقدیس کے لئے ایک کبوتری ہے یا ایک بلبل ہے جو خوش آواز سے بول رہی ہے ما جئتكم في غير وقت عابثا قد جئتكم والوقت ليل مظلم میں تمہارے پاس بے وقت بطور لہو ولعب کے نہیں آیا میں اُس وقت آیا جب کہ زمانہ رات کی طرح تھا يا ايها الناس اتركوا اهواءكم توبوا وان الله رب ارحم اے لوگو اپنی حرص ہوا کو چھوڑ دو توبہ کرو اور خدا غفور و رحیم ہے رب كريم غافر لمن اتقى طوبى لمن بعد المعاصى يندم رب کریم ہے وہ ڈرنے والے کو بخش دیتا ہے کیا خوش نصیب وہ شخص ہے جو گناہ کے بعد پچھتاتا ہے