حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 343 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 343

روحانی خزائن جلد ۲۲ ۳۴۳ حقيقة الوحى میں میری نسبت یہ شہرت دی کہ یہ شخص رمل اور نجوم سے پیشگوئیاں بتلاتا ہے اور اُس کے ﴿۳۳۰ پاس آلات نجوم کے موجود ہیں۔ میں نے اس کی نسبت لعنة اللہ علی الکاذبین کہا اور خدا تعالیٰ کا عذاب اُس کے لئے چاہا جیسا کہ رسالہ فتح اسلام کے لکھنے کے وقت اس کی زندگی میں ہی میں نے یہ شائع کیا تھا اور یہ لکھا تھا تعالوا ندع ابنـاء نـا وابناء كم و نسائنا و نسائكم و انفسنا و انفسكم ثم نبتهل فنجعل لعنة الله على الكاذبين۔ چنانچہ قریباً ایک برس اس مباہلہ پر گذرا ہو گا کہ وہ ایک دفعہ کسی ناگہانی بیماری میں مبتلا ہو کر فوت ہو گیا اور اُس نے اپنی کتاب میں جو میرے مقابل پر اور میرے رڈ میں شائع کی تھی یہ لکھا تھا کہ جاء الحق وزهق الباطل ۔ پس خدا نے لوگوں پر ظاہر کر دیا کہ حق کون سا ہے جو قائم رہا اور باطل کون سا تھا جو بھاگ گیا ۔ قریباً - قریباً سولا برس ہو گئے کہ وہ اس مباہلہ کے بعد فوت ہوا۔ * ۱۴۵ نشان ۔ مولوی غلام دستگیر قصوری نے اپنے رسالہ فتح رحمانی میں جو ۱۳۱۵ ھ کو میری مخالفت میں مطبع احمدی لدھیانہ میں چھاپ کر شائع کیا گیا مباہلہ کے رنگ میں میرے پر ایک بددعا کی تھی جیسا کہ کتاب مذکور کے صفحہ ۲۶ و ۲۷ میں ان کی یہ بد دعا تھی : اللهم ياذا الجلال والاكرام يا مالك الملک جیسا کہ تو نے ایک عالم ربانی حضرت محمد طاہر مؤلف مجمع بحار الانوار کی دعا اور سعی سے اُس مہدی کا ذب اور جعلی مسیح کا بیڑا غارت کیا (جو اُن کے زمانہ میں پیدا ہوا تھا ) ویسا ہی دعا اور التجا اس فقیر قصوری کان اللہ لہ سے ہے جو سچے دل سے تیرے دین متین کی تائید میں حتی الوسع ساعی ہے کہ تو مرزا قادیانی اور اُس کے حواریوں کو تو بہ نصوح کی توفیق رفیق فرما اور اگر یہ مقدر نہیں تو اُن کو مورد اس آیت فرقانی کا بنا فقطع دابر القوم الذين ظلموا والحمد لله لد مولوی اسمعیل نے اپنے ایک رسالہ میں میری موت کے لئے بددعا کی تھی پھر بعد اس بد دعا کے جلد مر گیا اور اس کی بد دعا اُسی پر پڑ گئی ۔ منہ مزید تشریح کے لئے دوبارہ لکھا گیا ہے۔ منہ