حقیقةُ الوحی — Page 306
۳۰۶ حقيقة الوحى بترس از تیغ بران محمد از نور نمایان محمد لود با بنگر ز غلمان محمد روحانی خزائن جلد ۲۲ الا اے دشمن نادان و بے راہ الا اے منکر از شان محمد کرامت گرجہ کے نام و نشان است مریکہ تصویر پینڈے مناسب حال اس کو کرامت دکھاتا د لیکھر ام نے بار بار مجھے لکھا تھا کہ اس کو کرامت دکھاتا ہے پس جبکہ لیکھرام کی زبان ہمارے نبی صلعم کو گالیاں دینے میں چھری کی طرح چلتی تھی اور اپنی زبان سے رمجھے لکھا تھا کہ میں کرامت دیکھنا چاہتا ہوں اور اپنی کتابوں میں بھی بار بار بیان کیا تھا کہ مجھے کرامت دکھلاو مگر خدا تعالیٰ جو حکیم ہے ہر ایک کے ہزار ہا دل اس نے زخمی کر دیئے تھے اس لئے خدا نے چھری کا ہی نشان دکھلایا اور اس کی بد زبانی ایک چھری مجسم ہو کر اس کے اندر داخل ہوئی اور انتڑیوں کوٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔ یہی خدا کا قہری نشان ہے جو سن سکتا ہے وہ سنے! اور جب وہ زندہ تھا یہ بھی کہتا تھا کہ میں قبول نہیں کروں گا جب تک کوئی ستارہ آسمان سے نہ گرے۔ پس چونکہ وہ اپنے تئیں آریہ قوم کا ستارہ جانتا تھا اور قوم بھی اس کو ستارہ بیان کرتی تھی اس لئے وہ ستارہ گرا اور آریوں کے لئے اس کا گرنا بہت سخت ہوا جس سے ہر ایک گھر میں ماتم بر پا ہو گیا۔ منہ