حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 82 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 82

روحانی خزائن جلد ۲۲ ۸۲ حقيقة الوحى ﴿٧٩﴾ جَرى الله فِي حُلل الانبياء - بشرى لك يـــا احــمــدی یہ رسول خدا ہے تمام نبیوں کے پیرا یہ میں یعنی ہر ایک نبی کی ایک خاص صفت اس میں موجود ہے۔ تجھے بشارت ہواے میرے احمد ۔ انْتَ مُرَادِي ومَعِي - سِرُّكَ سِرّى۔ إنّي ناصرک ۔ تو میری مراد اور میرے ساتھ ہے۔ تیرا بھید میرا بھید ہے۔ میں تیری مدد کروں گا۔ انی حافظك - انّی جَاعِلُكَ للناس اماما - میں تیرا نگہبان رہوں گا۔ میں لوگوں کے لئے تجھے امام بناؤں گا تو اُن کا رہبر ہوگا اور وہ تیرے پیرو ہوں گے ۔ أ كان للناس عجبًا - قل هو الله عجيب - لا يُسْئَلُ عما يفعل کیا ان لوگوں کو تعجب آیا۔ کہہ خدا ذوالعجائب ہے۔ وہ اپنے کاموں سے پوچھا نہیں جاتا وَهُمْ يُسْتَلُونَ - وَتِلْكَ الْآيَامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاس اور لوگ پوچھے جاتے ہیں۔ اور یہ دن ہم لوگوں میں پھیرتے رہتے ہیں۔ وقالوا إن هذا الا اختلاق - قل ان كنتــــم تـــحبـــون اور کہیں گے کہ یہ تو صرف ایک بناوٹ ہے۔ کہہ اگر تم خدا سے محبت رکھتے ہو تو الله فاتبعوني يحببكم الله - اذا نصر الله المؤمن آؤ میری پیروی کرو تا خدا بھی تم سے محبت رکھے۔ جب خدا تعالٰی مومن کی مدد کرتا ہے تو جعل له الحاسدين في الارض - ولا راد لفضله زمین پر اُس کے کئی حاسد مقرر کر دیتا ہے۔ اور اس کے فضل کو کوئی رڈ نہیں کر سکتا۔ فالنار موعدهم - قل الله ثم ذرهم في خوضهم يلعبون ۔ پس جہنم اُن کے وعدہ کی جگہ ہے۔ کہہ خدا نے یہ کلام اتارا ہے پھر ان کو لہو ولعب کے خیالات میں چھوڑ دے۔ واذا قيل لهم أمنوا كما أمن الناس قالوا أَنُؤْمِنُ اور جب اُن کو کہا جائے کہ ایمان لاؤ جیسا کہ لوگ ایمان لائے کہتے ہیں کیا ہم كما أمن السُّفَهَاءُ الَّا إِنَّهُمْ هُمُ السُّفَهَاءُ وَلَكِنْ لَّا بے وقوفوں کی طرح ایمان لائیں خبردار ہو کہ در حقیقت وہی لوگ بے وقوف ہیں مگر اپنی نادانی پر